
نئی دہلی، 27 جولائی (ہ س):۔
دہلی ہائی کورٹ نے جنتر منتر پر کاکروچ جنتا پارٹی کے مظاہرین کی پولیس کیمرے کی نگرانی کو چیلنج کرنے والی ایک عرضی پر سماعت ملتوی کر دی ہے۔ چیف جسٹس ڈی کے اپادھیائے کی سربراہی والی بنچ نے اس معاملے کی کل 28 جولائی کو سماعت کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے درخواست گزار سے کہا کہ معاملہ ٹھنڈا ہونے دیا جائے اور بہتر درخواست دائر کی جائے۔ سماعت کے دوران اے ایس جی چیتن شرما نے، مرکزی حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ احتجاج ختم ہوچکا ہے اور کوئی نگرانی نہیں ہے، اس لیے درخواست پر سماعت کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ عرضی گزار کی نمائندگی کرتے ہوئے سینئر وکیل نندیتا راو¿ نے کہا کہ ان کا مطالبہ اب بھی برقرار ہے، اور وہ نگرانی کو غیر قانونی قرار دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عدالت نے پھر کہا، بہتر پٹیشن دائر کریں اور رہنما خطوط طلب کریں۔ اگر حکومت کے پاس کوئی طریقہ کار ہے تو وہ ہمیں مطلع کرے گی اور ہم حکم جاری کریں گے۔ اس سے قبل مرکزی حکومت نے نگرانی کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوامی مقامات پر رازداری کا مطالبہ مضحکہ خیز ہے۔ درخواست گزار نے پھر کہا کہ پرائیویسی کا حق عوامی مقامات پر احتجاج کے دوران بھی موجود ہے۔ یہ عرضی جے این یو طلبہ یونین کی سابق صدر آئشی گھوش نے دائر کی تھی۔
وکلاء سبھاش چندرن اور انیرودھا کے پی کے ذریعہ دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ دہلی پولیس مستقل نگرانی کے کیمروں کے ذریعہ جنتر منتر پر مظاہرین کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔
عرضی میں کہا گیا ہے کہ دہلی پولیس نے خواتین مظاہرین کی ویڈیو اس وقت بھی بنائی جب وہ شدید بارش میں بھیگ رہی تھیں اور جنتر منتر پر چھپنے کے لیے کوئی جگہ نہیں تھی۔ یہ ان کی جسمانی رازداری اور وقار کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ دہلی پولیس سے بارہا پوچھا گیا کہ مسلسل نگرانی کا اختیار کس نے دیا ہے یا وہ کس قانونی شق کے تحت ایسا کر رہے ہیں، لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ درخواست میں جسٹس کے ایس کا حوالہ دیا گیا ہے۔
عرضی میں کہا گیا ہے کہ ایسا کرکے دہلی پولیس آئین کے آرٹیکل 14، 19 اور 21 کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ