آئندہ چھ روز کے دوران ملک کے وسطی اور مشرقی علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان
نئی دہلی، 27 جولائی (ہ س)۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے اگلے چھ دنوں کے دوران ملک کے وسطی اور مشرقی علاقوں میں الگ الگ مقامات پر زبر دست بارش کی وارننگ دی ہے۔ وہیں شمال مشرقی اور مغربی علاقوں میں مزید بارشوں کی بھی پیش گوئی کی ہے۔ آ
آئندہ چھ روز کے دوران ملک کے وسطی اور مشرقی علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان


نئی دہلی، 27 جولائی (ہ س)۔

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے اگلے چھ دنوں کے دوران ملک کے وسطی اور مشرقی علاقوں میں الگ الگ مقامات پر زبر دست بارش کی وارننگ دی ہے۔ وہیں شمال مشرقی اور مغربی علاقوں میں مزید بارشوں کی بھی پیش گوئی کی ہے۔

آئی ایم ڈی کے مطابق منگل کی صبح سے دوپہر تک کئی مقامات پر ہلکی بارش اور دہلی-این سی آر میں کچھ مقامات پر ہلکی بارش کی توقع ہے۔ یہ رجحان رات تک جاری رہ سکتا ہے۔ زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 32-34 ڈگری سیلسیس اور 23-25 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ 29 اور 30 جولائی کو بھی صورتحال ایسی ہی رہنے کی توقع ہے تاہم زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت میں کچھ اتار چڑھاو¿ ہو سکتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ دارالحکومت میں آج درمیانی اور تیز بارش ہوئی، جس سے لوگوں کو کچھ راحت ملی جو گزشتہ ایک یا دو دنوں سے امس بھری گرمی کو برداشت کر رہے تھے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغربی خلیج بنگال اور اس سے ملحقہ مغربی بنگال-شمالی اوڈیشہ کے ساحلوں پر ایک گہرا دباو¿ بن گیا ہے۔ یہ آج دوپہر کے قریب بالسور اور کیننگ کے درمیان شمال-شمال مغرب کی طرف بڑھنے اور مغربی بنگال-شمالی اوڈیشہ کے ساحلوں کو عبور کرنے کا قوی امکان ہے۔

شمال مغربی ہندوستان میں، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی اور پنجاب میں 28 اور 31 جولائی کے درمیان، مغربی اتر پردیش میں 28 جولائی اور 2 اگست کے درمیان، مشرقی اتر پردیش میں 28 اور 29 جولائی اور 1-2 اگست کے درمیان، اور مشرقی راجستھان میں 29 جولائی سے 2 اگست کے درمیان وسیع پیمانے پر بارش متوقع ہے۔

وسطی ہندوستان میں، 28 جولائی اور 30 جولائی سے یکم اگست کے درمیان مغربی مدھیہ پردیش میں الگ الگ علاقوں میں زبر دست بارش متوقع ہے، جبکہ چھتیس گڑھ میں 29 جولائی اور 2 اگست کے درمیان الگ الگ مقامات بہت زیادہ بارش اور 29 جولائی کو مغربی مدھیہ پردیش میں الگ الگ جگہوں میں بہت انتہائی شدید بارش متوقع ہے۔

28 جولائی اور 1-2 اگست کو مشرقی ہندوستان میں بہار اور اوڈیشہ میں بڑے پیمانے پربارش متوقع ہے، 28 جولائی کو اوڈیشہ میں الگ الگ جگہوں پر زبر دست بارش متوقع ہے۔

شمال مشرقی ہندوستان کی تمام ریاستوں میں اگلے چھ دنوں کے دوران طوفانی بارشوں کے امکانات ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande