دہلی فسادات کے دوران انکت شرما قتل کےقصور وار قرار طاہر حسین کی سزا کی مدت کا فیصلہ 31 جولائی کو
نئی دہلی، 27 جولائی (ہ س)۔ دہلی کی کڑکڑڈوما عدالت نے 2020 دہلی فسادات کے دوران آئی بی افسر انکت شرما کے قتل کیس میں قصور وار قرار طاہر حسین سمیت پانچ لوگوں کی سزا کی مدت پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ سماعت کے دوران دہلی پولیس نے طاہر حسین سمیت پ
دہلی فسادات کے دوران انکت شرما قتل کےقصور وار قرار طاہر حسین کی سزا کی مدت کا فیصلہ 31 جولائی کو


نئی دہلی، 27 جولائی (ہ س)۔

دہلی کی کڑکڑڈوما عدالت نے 2020 دہلی فسادات کے دوران آئی بی افسر انکت شرما کے قتل کیس میں قصور وار قرار طاہر حسین سمیت پانچ لوگوں کی سزا کی مدت پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ سماعت کے دوران دہلی پولیس نے طاہر حسین سمیت پانچوں ملزموں کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا۔ ایڈیشنل سیشن جج پروین سنگھ نے 31 جولائی کو سزا کی مدت پر فیصلہ سنانے کا حکم دیا۔

13 جولائی کو عدالت نے اس معاملے میں پانچ لوگوں کو مجرم قرار دیا اور چھ دیگر کو بری کر دیاتھا۔ طاہر حسین کے علاوہ جن ملزموں کو عدالت نے سزا سنائی ان میں ناظم، قاسم، انس اور جاوید شامل ہیں۔ عدالت نے جن ملزموں کو بری کیا ان میں حسین عرف ملاجی عرف سلمان، سمیر خان، فیروز، گلفام، شعیب عالم عرف بوبی اور منتظر عرف موسی شامل ہیں۔

دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے 3 جون 2020 کو اس معاملے میں چارج شیٹ داخل کی۔ کرائم برانچ کی چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ 24 اور 25 فروری 2020 کو طاہر حسین نے اپنے گھر اور چاند باغ پلیا کے قریب ایک مسجد سے ایک ہجوم کی قیادت کی ۔ چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ انکت شرما کے قتل کی سازش رچی گئی تھی۔ انکت شرما کو طاہر حسین کی قیادت میں ہجوم نے خاص طور پر نشانہ بنایا۔ یہ واقعہ کھجوری خاص کے علاقے میں طاہر حسین کے گھر کے باہر پیش آیا۔ شرما کے قتل کے بعد ہجوم نے اس کی لاش کو نالے میں پھینک دیا۔

پولیس کے مطابق کچھ لوگ لاش کو نالے میں پھینک رہے تھے۔ انکت شرما کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ڈاکٹروں کو تیز دھار ہتھیار سے 51 وار کے زخم ملے۔ طاہر نے چاند باغ کے علاقے میں ہجوم کو اکسایا۔ چارج شیٹ میں طاہر حسین کو ماسٹر مائنڈ کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ دہلی پولیس نے انکت کے والد کے بیان کی بنیاد پر طاہر حسین کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande