ایک کروڑ لیٹریومیہ دودھ کی پیداوار کا ہدف، سودھا کو بین الاقوامی برانڈ بنائیں گے: وزیر اعلیٰ
پٹنہ، 27 جولائی(ہ س)۔وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے نالندہ واقع بہار شریف ڈیری پروجیکٹ کمپلیکس میں 20 میٹرک ٹن یومیہ صلاحیت کے دہی اور لسی پلانٹ، کامفیڈ سے چلنے والے ایچ پی سی ایل پٹرول پمپ اور سودھا کیفے ٹیریا کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر انہوں نے
1کروڑ لیٹریومیہ دودھ کی پیداوار کا نشانہ ،’سودھا‘ کو بین الاقوامی برانڈ بنائیں گے: وزیر اعلیٰ


پٹنہ، 27 جولائی(ہ س)۔وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے نالندہ واقع بہار شریف ڈیری پروجیکٹ کمپلیکس میں 20 میٹرک ٹن یومیہ صلاحیت کے دہی اور لسی پلانٹ، کامفیڈ سے چلنے والے ایچ پی سی ایل پٹرول پمپ اور سودھا کیفے ٹیریا کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر انہوں نے 300 خوردہ فروشوں میں ڈیپ فریزر تقسیم کیے ساتھ ہی مویشیوں کو اٹھانے اور ٹرانسپورٹیشن گاڑیوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیااور مویشی پروری کرنے والوں کے لیے ٹریننگ پروگرام کا افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ نے بہار شریف میں سودھا ڈیری پلانٹ کا بھی معائنہ کیا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نالندہ ایک تاریخی سرزمین ہے۔ غیر منقسم ہندوستان میں راج گیر مگدھ سلطنت کی راجدھانی تھی۔وزیر اعظم نریندر مودی کے ترقی یافتہ ہندوستان اور سابق وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے خوشحال بہار کا ویژن پورا کرنا ہے۔ ڈیری سیکٹر میں نئے انقلاب سے خوشحال اور خود انحصار بہار کی مضبوط بنیاد رکھی جائے گی۔ بہار میں ڈیری کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ حکومت کاہدف یومیہ ایک کروڑ لیٹر دودھ پیدا کرنا ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے مویشی پروری کر نے والوں کو جدید ٹیکنالوجی، بہتر تربیت، اعلیٰ نسل، مویشیوں کی صحت کی سہولیات اور ڈیری کا مضبوط انفراسٹرکچر فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یومیہ 20 میٹرک ٹن دہی اور لسی کے پلانٹ کا قیام ایک اہم قدم ہے جس سے کسانوں کو ان کی پیداوار کی بہتر قیمتیں ملیں گی اور دیہی معیشت کو فروغ ملے گا۔

پرو گرام کو نائب وزیر اعلیٰ بیجیندر پرساد یادو، دیہی ترقیات کے وزیر شرون کمار اور ڈیری، ماہی اور مویشی پروری کے وزیر نند کشور رام نے بھی خطاب کیا۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande