اے ایم یو میں یومِ آزادی کی تقریبات کو عظیم الشان پیمانے پر منعقد کرنے کی تیاریوں کا وائس چانسلر نے جائزہ لیا
علی گڑھ، 27 جولائی (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں 79 ویں یومِ آزادی کی تقریبات روایتی جوش و خروش، حب الوطنی کے جذبے اور باوقار انداز میں منانے کے لیے وسیع پیمانے پر تیاریاں کی گئی ہیں۔ اس سلسلہ میں وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون کی
میٹنگ


علی گڑھ، 27 جولائی (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں 79 ویں یومِ آزادی کی تقریبات روایتی جوش و خروش، حب الوطنی کے جذبے اور باوقار انداز میں منانے کے لیے وسیع پیمانے پر تیاریاں کی گئی ہیں۔ اس سلسلہ میں وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون کی صدارت میں ایڈمنسٹریٹیو بلاک کے کانفرنس ہال میں منعقدہ ایک مشاورتی اجلاس میں تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

وائس چانسلر نے اس موقع پر کہا کہ یومِ آزادی کی تقریبات میں اتحاد، نظم و ضبط اور حب الوطنی جیسی اقدار نمایاں طور پر نظر آنی چاہئیں، جو اس قومی تہوار کی اصل پہچان ہیں۔ انہوں نے تمام متعلقہ ذمہ داران پر زور دیا کہ تقریبات کے پُروقار اور خوش اسلوبی سے انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔

مرکزی تقریب اسٹریچی ہال میں منعقد ہوگی، جہاں صبح 9:11 بجے قومی پرچم لہرایا جائے گا۔ اس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا جائے گا اور این سی سی کیڈٹس کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔ وائس چانسلر اس موقع پر خطاب کریں گی، اس کے بعد وہ ماحولیاتی تحفظ کے تئیں یونیورسٹی کے عزم کے تحت سر سید ہال (شمالی و جنوبی) میں پودے لگائیں گی۔ وہ بعد ازاں یونیورسٹی ہیلتھ سینٹر میں زیرِ علاج مریضوں کی عیادت بھی کریں گی۔

یومِ آزادی کی تقریبات کے تحت 14 اگست کی شام پولی ٹیکنک آڈیٹوریم میں ایک خصوصی مشاعرے کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ یوم آزادی کی مناسبت سے یونیورسٹی کی مرکزی عمارات کو قمقموں سے آراستہ کیا جائے گا۔

مشاورتی اجلاس سے پرو وائس چانسلر پروفیسر محمد محسن خان اور رجسٹرار پروفیسر عاصم ظفر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے سینئر عہدیداران اور اہم ذمہ داران موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande