
راجوری اور سانبہ اضلاع میں نظرآئے پاکستانی ڈرونز
جموں، 27 جولائی (ہ س)۔
جموں و کشمیر کے سانبہ اورراجوری اضلاع میں مشتبہ پاکستانی ڈرونزکی نقل وحرکت کے بعد سکیورٹی فورسزنے بین الاقوامی سرحد اورلائن آف کنٹرول کے قریب کئی علاقوں میں تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔
حکام کے مطابق سانبہ کے نندپوراورراجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں ترکنڈی۔ساج کے قریب رات کے وقت مشتبہ ڈرونز کی سرگرمی دیکھی گئی۔ اس کے بعد فوج، پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں نے دونوں علاقوں میں نگرانی بڑھا دی اور صبح سویرے وسیع پیمانے پر تلاشی کارروائیاں شروع کیں۔ تلاشی مہم کا مقصد یہ معلوم کرنا ہے کہ آیا مشتبہ ڈرونز کے ذریعے اسلحہ یا منشیات تو نہیں گرائی گئیں۔ آخری اطلاعات تک کارروائیاں جاری تھیں، تاہم کسی قسم کی برآمدگی یا گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی تھی۔
حکام نے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سرحدی علاقوں میں ڈرونز کی مشتبہ سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے، جس کے پیش نظر سانبہ اور کٹھوعہ کے حساس علاقوں میں نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے اور ڈرون مخالف اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں۔ سکیوریٹی اداروں کو خدشہ ہے کہ ڈرونز کے ذریعے اسلحہ اور منشیات کی اسمگلنگ یا دراندازی کی کوشش کی جا سکتی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد اصغر