کھرگون: مہیشور میں نرمدا ندی کی طغیانی میں بہہ گیا اندور کا نوجوان، تلاش جاری
کھرگون، 27 جولائی (ہ س)۔ اتوار کی شام ایک المناک حادثے میں اندور کا ایک نوجوان مدھیہ پردیش کے کھرگون ضلع کے مہیشور میں سہستردھارا گھاٹ پر دریائے نرمدا کی طغیانی میں بہہ گیا۔ نوجوان کے اہل خانہ نے مدد کے لیے شورمچایالیکن ندی کی طغیانی نے اسے چند ہی
ندی


کھرگون، 27 جولائی (ہ س)۔ اتوار کی شام ایک المناک حادثے میں اندور کا ایک نوجوان مدھیہ پردیش کے کھرگون ضلع کے مہیشور میں سہستردھارا گھاٹ پر دریائے نرمدا کی طغیانی میں بہہ گیا۔ نوجوان کے اہل خانہ نے مدد کے لیے شورمچایالیکن ندی کی طغیانی نے اسے چند ہی لمحوں میں بہا لے گیا۔ اس پورے واقعے کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں نوجوان کو تیز بہاو میں بہتاہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ واقعہ جلکوٹی کے سہستردھارا گھاٹ پر اتوار کی شام تقریباً 5 بجے پیش آیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مہیشور پولیس، ہوم گارڈز، مقامی غوطہ خور اور بعد میں ایس ڈی آر ایف کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی۔ اتوار کی شام سے دیررات تک مسلسل سرچ آپریشن کیا گیا تاہم نوجوان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ پیر کی صبح طلوع ہوتے ہی کشتیوں اور غوطہ خوروں کا استعمال کرتے ہوئے دوبارہ تلاشی مہم شروع کی گئی اورتادم تحریر تلاش جاری تھی۔

پولیس کے مطابق نوجوان کی شناخت اندور کے نیپانیا کا رہنے والا ارپت ہاڈا (30) کے طور پر کی گئی ہے۔ ارپت اپنے خاندان کے پانچ افراد کے ساتھ مہیشور اور اس کے آس پاس کے مذہبی اور سیاحتی مقامات کی سیر کرنے آیا تھا۔ مہیشور کا دورہ کرنے کے بعد، پورا خاندان شام چار سے پانچ کے درمیان جلکوٹی میں سہستردھارا پہنچا۔ یہاں ارپت نرمدا میں نہانے گئے تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق نہاتے ہوئے ارپت کا پاو¿ں اچانک پھسل گیااور دریا کی طغیانی کی وجہ سے وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور کچھ ہی دیر میں گہرے پانی میں چلا گیا۔ چند ہی لمحوں میں تیز بہاو اسے بہا لے گیا۔

حادثے کے بعد پولیس نے یاتریوں اور سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صرف مخصوص اور محفوظ مقامات پر ہی نرمدا ندی میں نہائیں۔ تیز دھاروں، گہرے پانی یا پتھریلے علاقوں میں گھومنے سے گریز کریں، اور ایسے المناک واقعات سے بچنے کے لیے انتباہی علامات اور انتظامی ہدایات پر عمل کریں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande