چھتیس گڑھ میں شدید بارش اور آندھی طوفان کا ریڈ الرٹ
رائے پور، 27 جولائی(ہ س)۔ خلیج بنگال میں بنے گہرے دباو کے زیر اثر چھتیس گڑھ میں شدید بارش اور آندھی طوفان کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات اور موسمیاتی مرکز رائے پور کے مطابق، یہ موسمی نظام شمال مغربی سمت میں بڑھ رہا ہے جس
چھتیس گڑھ میں شدید بارش اور آندھی طوفان کا ریڈ الرٹ


رائے پور، 27 جولائی(ہ س)۔ خلیج بنگال میں بنے گہرے دباو کے زیر اثر چھتیس گڑھ میں شدید بارش اور آندھی طوفان کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات اور موسمیاتی مرکز رائے پور کے مطابق، یہ موسمی نظام شمال مغربی سمت میں بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے اگلے 4 دنوں تک ریاست میں مانسون انتہائی متحرک رہے گا۔

اسے 'ڈیپ ڈپریشن' کے طور پر نشان زد کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے آج صبح اگلے 24 سے 48 گھنٹوں کے لیے انتہائی احتیاط کا انتباہ جاری کیا۔ یہ الرٹ بنیادی طور پر آج (27 جولائی) اور کل (28 جولائی) ریاست کے بیشتر حصوں میں مون سون کی شدید ترین شکل کے پیش نظر فعال کیا گیا ہے۔ اس کی وجہ شمال مغربی خلیج بنگال اور ملحقہ شمالی اڈیشہ-مغربی بنگال کے ساحلوں پر کم دباو والے علاقے کو ایک مضبوط دباو¿ میں تبدیل کرنا اور مغربی راجستھان، اورئی، سدھی، رانچی سے شمال مغربی خلیج بنگال تک پھیلے سمندری سطح کے مانسون ٹرف کے نظام کو قرار دیا گیا ہے۔

ماہر موسمیات بی آر چندھالورے نے کہا کہ خلیج بنگال کے اوپربنا دباو مسلسل نمی کو چھتیس گڑھ کی طرف کھینچ رہا ہے۔ اس کی وجہ سے پانی کے بخارات کی کافی مقدار چھتیس گڑھ کے اوپر تک پہنچ رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مون سون ٹرف اور اوپری ہوا میں بنے شیر زون کی وجہ سے بادل تیزی سے بن رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اگلے چند دنوں میں بارش کی سرگرمیبنی رہے گی۔

محکمہ موسمیات نے بلاس پور، رائے پور اور درگ ڈویژنوں کے بیشتر حصوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھاربارش کا انتباہ دیا ہے۔ ریاست کے کئی حصوں میں 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے اور بجلی گرنے (گرج چمک کے ساتھ بارش) کا امکان ہے۔ بلود بازار، دھمتری، گریابند، جنجگیر-چمپا، مہاسمند اور رائے گڑھ جیسے اضلاع میں اوسطسے بھاری بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاسمندکے بسنا میں سب سے زیادہ 15 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

دارالحکومت رائے پور شہر کے لیے جاری مقامی پیش گوئی کے مطابق گرج چمک کے ساتھ آسمان عام طور پر ابر آلود رہے گا۔ توقع ہے کہ اس عرصے کے دوران شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سیلسیس کے قریب رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ خراب موسم کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande