آئی آئی ٹی گوہاٹی کے طالب علم کی لاش کیمپس سے ملی، پولیس جانچ میں مصروف
گوہاٹی، 27 جولائی (ہ س)۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) گوہاٹی میں بی ٹیک کے تیسرے سال کے طالب علم کی لاش انسٹی ٹیوٹ کے تعلیمی کیمپس میں ملنے سے سنسنی پھیل گئی ہے۔ پولیس نے آج کہا کہ وہ مشتبہ خودکشی کے زاویے سے کیس کی تفتیش کر رہے ہیں
آئی آئی ٹی گوہاٹی کے طالب علم کی لاش کیمپس سے ملی، پولیس جانچ میں مصروف


گوہاٹی، 27 جولائی (ہ س)۔

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) گوہاٹی میں بی ٹیک کے تیسرے سال کے طالب علم کی لاش انسٹی ٹیوٹ کے تعلیمی کیمپس میں ملنے سے سنسنی پھیل گئی ہے۔ پولیس نے آج کہا کہ وہ مشتبہ خودکشی کے زاویے سے کیس کی تفتیش کر رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ اتوار کی دوپہر تقریباً 2:30 بجے پیش آیا، اور اسے آج منظر عام پر لایا گیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق طالب علم تعلیمی عمارت کی پانچویں منزل سے گرا۔ متوفی کی شناخت رتیش راج سنگھ کے طور پر کی گئی ہے جو کمپیوٹر سائنس اینڈ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں تیسرے سال کا طالب علم تھا اور برہمپترا ہاسٹل کا رہائشی تھا۔

انسٹی ٹیوٹ کے ذرائع کے مطابق رتیش ایک ذہین طالب علم تھا اور اس نے حال ہی میں عالمی سرمایہ کاری بینکنگ فرم گولڈمین سیکس میں انٹرن شپ حاصل کی تھی۔

انسٹی ٹیوٹ کمیونٹی کے نام ایک پیغام میں، آئی آئی ٹی گوہاٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر دیویندر جلیہل نے طالب علم کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے آئی آئی ٹی خاندان کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ متوفی کے اہل خانہ سے رابطے میں ہے اور انہیں ہر ممکن مدد فراہم کر رہا ہے۔

کامروپ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ حکام کے مطابق موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی معلوم ہو سکے گی۔ فی الحال تمام پہلوو¿ں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

اگر تحقیقات میں خودکشی کی تصدیق ہوتی ہے تو یہ 2026 میں آئی آئی ٹی گوہاٹی میں طالب علم کی پہلی مشتبہ خودکشی ہوگی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande