
نئی دہلی، 27 جولائی (ہ س)۔ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ترنجیت سنگھ سندھو نے میونسپل کارپوریشن آف دہلی (ایم سی ڈی) کے حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ ٹول گیٹس پر ٹریفک کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے اندور ماڈل کا مطالعہ کریں، تاکہ اسے ایم سی ڈی زون میں سے کسی ایک میں پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر لاگو کیا جاسکے۔
انہوں نے پیر کے روز ایم سی ڈی کی ایک تفصیلی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی، میٹنگ میں دارالحکومت میں شہری سہولیات سے متعلق اہم ترجیحات (ٹھوس فضلہ کا انتظام، پانی جمع ہونے کی روک تھام اور مون سون کے دوران ویکٹر سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے بچاو کے اقدامات) پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ٹول گیٹس پر ٹریفک جام کے مسئلے کا بھی میٹنگ میں جائزہ لیا گیا اور عہدیداروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ اندور ماڈل کا مطالعہ کریں تاکہ اسے ایم سی ڈی زون میں سے کسی ایک میں پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر لاگو کیا جاسکے۔
میٹنگ میں پی ایم-ادے اسکیم کی پیشرفت، سڑکوں کی مرمت کے منصوبوں اور شہر بھر میں روڈ سیفٹی آڈٹ کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم سی ڈی کے ہر افسر کو موثر شہری خدمات فراہم کرنے میں چوکنا، فعال اور جوابدہ ہونا چاہیے۔ وقت پر کام مکمل کرنے اور ذمہ داری کے مضبوط احساس کے ساتھ ہی ایک صاف، محفوظ اور مضبوط دہلی کی تعمیر کی جا سکتی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی