سولاپور میں ماں اور 14 سالہ بیٹی ٹرین سے کٹ کر جاں بحق ، خودکشی کا شبہ
سولاپور میں ماں اور 14 سالہ بیٹی ٹرین سے کٹ کر جاں بحق ، خودکشی کا شبہسولاپور، 27 جولائی (ہ س) سولاپور شہر کے وجاپور روڈ علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 33 سالہ خاتون اور ان کی 14 سالہ بیٹی ٹرین سے کٹ کر جاں بحق ہو گئیں۔ ابتدائی اطلا
ACCIDENT MAHA SOLAPUR MOTHER DAUGHTER


سولاپور میں ماں اور 14 سالہ بیٹی ٹرین سے کٹ کر جاں بحق ، خودکشی کا شبہسولاپور، 27 جولائی (ہ س) سولاپور شہر کے وجاپور روڈ علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 33 سالہ خاتون اور ان کی 14 سالہ بیٹی ٹرین سے کٹ کر جاں بحق ہو گئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں نے مبینہ طور پر دوڑتی ہوئی ٹرین کے سامنے چھلانگ لگا دی۔ واقعے کے بعد سشیل نگر علاقے سمیت شہر بھر میں افسوس کی لہر دوڑ گئی۔ متوفیان کی شناخت ورشا پانڈورنگ اڈھتراؤ، عمر 33 سال، اور ان کی 14 سالہ بیٹی سوارا پانڈورنگ اڈھتراؤ، ساکن سشیل نگر، سیفل، سولاپور، کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق سولاپور۔ٹیکیکروادی ریلوے لائن پر برقی کھمبہ نمبر 458/3C کے قریب دونوں ماں بیٹی شدید زخمی اور بے ہوش حالت میں پائی گئیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی وجاپور ناکہ پولیس اسٹیشن کے پولیس ہیڈ کانسٹیبل جی ایس منورے جائے وقوع پر پہنچے اور دونوں کو علاج کے لیے شری چھترپتی شیواجی مہاراج سرواپچار اسپتال منتقل کیا۔ تاہم اسپتال میں طبی معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے دونوں کو علاج شروع کرنے سے قبل ہی مردہ قرار دے دیا۔پولیس کے مطابق ماں اور بیٹی نے یہ انتہائی قدم کن حالات یا وجوہات کے باعث اٹھایا، اس کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ وجاپور ناکہ پولیس اسٹیشن میں اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور پولیس مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے تاکہ واقعے کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande