بیر بھوم میں شہید دیوس تقریب کے دوران ترنمول ایم ایل اے کاجل شیخ پر پھینکے گئے انڈے، لگائے گئے ”چور، چور“ کے نعرے
بیر بھوم، 27 جولائی (ہ س):۔ ترنمول کانگریس ایم ایل اے اور بیر بھوم ضلع پریشد کے چیئرمین کاجل شیخ (فیض الحق) کو پیر کو مغربی بنگال کے بیر بھوم ضلع کے نانور میں شہید دیوس کے پروگرام کے دوران عوامی غم و غصے کا سامنا کرنا پڑا۔ بساپاڑہ میں شہداء کی یا
بیر بھوم میں شہید دیوس تقریب کے دوران ترنمول ایم ایل اے کاجل شیخ پر پھینکے گئے انڈے، لگائے گئے ”چور، چور“ کے نعرے


بیر بھوم، 27 جولائی (ہ س):۔

ترنمول کانگریس ایم ایل اے اور بیر بھوم ضلع پریشد کے چیئرمین کاجل شیخ (فیض الحق) کو پیر کو مغربی بنگال کے بیر بھوم ضلع کے نانور میں شہید دیوس کے پروگرام کے دوران عوامی غم و غصے کا سامنا کرنا پڑا۔ بساپاڑہ میں شہداء کی یادگار پر خراج عقیدت پیش کرنے کے دوران، کچھ لوگوں نے ان پر کچے انڈے پھینکے اور کاجل چور اور چور، چور کے نعرے لگائے۔ اس وقت ان کے ساتھ نانور کے ایم ایل اے بیدھن چندر ماجھی بھی موجود تھے۔ مظاہرین نے دونوں رہنماو¿ں کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

اطلاعات کے مطابق، پیر کی صبح تقریباً 10:30 بجے، کاجل شیخ اور ایم ایل اے بیدھان چندر ماجھی پھول چڑھانے کے لیے بساپاRہ میں شہدائ کی یادگار پر پہنچے تھے۔ پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب کے دوران اچانک کچھ لوگوں نے احتجاج شروع کر دیا اور کاجل شیخ پر انڈے پھینکے۔ یہاں تک کہ جب وہ پروگرام ختم کر کے اپنی گاڑی میں سوار ہو رہے تھے تو ان پر کچے انڈے پھینکے گئے۔ واقعے سے علاقے میں کچھ دیر کے لیے کشیدگی پھیل گئی جسے پولیس نے موقع پر پہنچ کر قابو کرلیا۔

واقعے کے بعد کاجل شیخ نے کہا کہ میں نے سیاست میں انڈے پھینکنے والوں کو کبھی نہیں دیکھا، وہ سماج دشمن عناصر ہیں، انہوں نے شہداء کے یادگار کی توہین کی ہے، مجھے امید ہے کہ پولیس ان کے خلاف مثالی کارروائی کرے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande