جموں سرینگر قومی شاہراہ پر لینڈ سلائیڈنگ،1700 مال بردار ٹرک اور متعدد مسافر گاڑیاں پھنسیں
جموں, 27 جولائی (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ضلع اُدھم پور کے دیول علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث جموں-سری نگر قومی شاہراہ پر ٹریفک متاثر ہو گئی، جس کے نتیجے میں اُدھم پور اور بانہال کے درمیان تقریباً 1700 مال بردار ٹرک اور متعدد مسافر گاڑیاں پھنس
Jknh


جموں, 27 جولائی (ہ س)۔

جموں و کشمیر کے ضلع اُدھم پور کے دیول علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث جموں-سری نگر قومی شاہراہ پر ٹریفک متاثر ہو گئی، جس کے نتیجے میں اُدھم پور اور بانہال کے درمیان تقریباً 1700 مال بردار ٹرک اور متعدد مسافر گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے سنگل لین کے ذریعے گاڑیوں کو مرحلہ وار نکالنے کا عمل جاری ہے، جبکہ شاہراہ کی بحالی کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق اس وقت مسافر گاڑیوں کو ترجیحی بنیادوں پر گزرنے کی اجازت دی جا رہی ہے، تاہم جب تک شاہراہ کی مرمت مکمل نہیں ہو جاتی اور اسے محفوظ قرار نہیں دیا جاتا، جموں سے سری نگر، ڈوڈہ، رام بن، پتنی ٹاپ اور دیگر علاقوں کی جانب یا واپسی میں کسی بھی نئی گاڑی کو سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ٹریفک حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ شاہراہ کو مکمل طور پر محفوظ اور ٹریفک کے لیے کھولنے کے سرکاری اعلان تک سفر سے گریز کریں، کیونکہ مزید لینڈ سلائیڈنگ اور پتھر گرنے کا خطرہ برقرار ہے۔ حکام نے لوگوں کو افواہوں پر کان نہ دھرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔ٹریفک کنٹرول یونٹ نے عوامی سہولت کے لیے ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande