جموں کے چھنی میں کباڑی کی لاش پانی کی ٹنکی سے برآمد
جموں کے چھنی میں کباڑی کی لاش پانی کی ٹنکی سے برآمد جموں، 27 جولائی (ہ س)۔ جموں کے چھنی ہمت علاقے میں ایک زیرِ تعمیر مکان کی پانی کی نامکمل ٹنکی سے ایک شخص کی لاش برآمد ہونے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مار
Crime


جموں کے چھنی میں کباڑی کی لاش پانی کی ٹنکی سے برآمد

جموں، 27 جولائی (ہ س)۔ جموں کے چھنی ہمت علاقے میں ایک زیرِ تعمیر مکان کی پانی کی نامکمل ٹنکی سے ایک شخص کی لاش برآمد ہونے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے جی ایم سی جموں منتقل کر دیا ہے اور معاملے کی مختلف زاویوں سے تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت بٹو کمار ولد تارا چند، سکنہ سنت محلہ، چھنی ہمت کے طور پر ہوئی ہے، جو کباڑ جمع کرنے کا کام کرتا تھا۔ وہ گزشتہ چار روز سے لاپتہ تھا، تاہم اہل خانہ نے اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج نہیں کرائی تھی کیونکہ وہ اکثر کئی کئی دن بعد گھر واپس آتا تھا۔

پیر کی صبح سیکٹر-2، چھنی ہمت میں واقع ایک زیرِ تعمیر عمارت کی پانی کی ٹینکی سے بدبو آنے پر مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی، لاش کو ٹنکی سے باہر نکالا اور قانونی کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کیا۔ بعد ازاں اہل خانہ نے اسپتال پہنچ کر لاش کی شناخت بٹو کمار کے طور پر کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں موت کی وجوہات کا تعین نہیں ہو سکا ہے۔ یہ بھی واضح نہیں ہو پایا کہ متوفی کی لاش زیرِ تعمیر عمارت کی پانی کی ٹینکی تک کیسے پہنچی۔ پولیس حادثہ، خودکشی یا کسی مجرمانہ کارروائی سمیت تمام ممکنہ پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande