
رائے پور/بلودہ بازار، 26 جولائی (ہ س)۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور انکم ٹیکس (آئی ٹی) محکمہ نے آج علی الصبح بھاری پولیس فورس کے ساتھ بلودہ بازار میں پیتل اور تعمیراتی سیکٹر کے ایک ممتاز تاجر راج کمار صراف کی رہائش گاہ اور دیگر احاطے پر مشترکہ چھاپے مارے۔ اس بڑی کارروائی سے پورے علاقے اور تاجر برادری میں ہلچل مچ گئی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ای ڈی اور آئی ٹی حکام اس وقت گھر کے اندر جانچ کر رہے ہیں، جب کہ باہر مقامی پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ گھر سے باہر نکلنے والے ایک اہلکار نے س بابت کچھ بھی بولنے سے انکار کردیا۔ ٹیمیں دستاویزات، مالیاتی لین دین اور کاروباری ریکارڈ کی چھان بین کر رہی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی