ایس ٹی پی ٹینک میں زہریلی گیس کی وجہ سے دم گھٹنے سے دو افراد کی موت
نوئیڈا، 26 جولائی (ہ س)۔ ضلع کے نالج پارک تھانہ علاقے میں واقع ایک سوسائٹی میں ایس ٹی پی ٹینک کی صفائی کے دوران صفائی ملازم ٹینک میں گرکربے ہوش ہو گیا۔ اسے بچانے گیا سیکیورٹی گارڈ بھی ٹینک میں گرکربے ہوش ہوگیا۔ واقعہ کے بعد دونوں کو علاج کے لیے اسپ
موت


نوئیڈا، 26 جولائی (ہ س)۔ ضلع کے نالج پارک تھانہ علاقے میں واقع ایک سوسائٹی میں ایس ٹی پی ٹینک کی صفائی کے دوران صفائی ملازم ٹینک میں گرکربے ہوش ہو گیا۔ اسے بچانے گیا سیکیورٹی گارڈ بھی ٹینک میں گرکربے ہوش ہوگیا۔ واقعہ کے بعد دونوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کی موت ہوگئی۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

پولیس کمشنر کے میڈیا انچارج نے بتایا کہ ریاست راجستھان کے ضلع کرولی کا رہنے والا ایک ملازم ششی کانت شرما (40) اتوار کی صبح سیکٹر 150 میں واقع ایلڈیکو سوسائٹی کے ایس ٹی پی ٹینک میں صفائی کرنے کے لیے داخل ہوا تھا۔ صفائی کے دوران ٹینک میں زہریلی گیس میں سانس لینے کی وجہ سے وہ بے ہوش ہو گیا۔ اسے بچانے کے لیے فیروز آباد کا رہنے والا سیکیورٹی گارڈ آکاش (40) بھی ٹینک میں اسے بچانے کے دوران بے ہوش ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ دونوں کو ایس ٹی پی ٹینک سے نکالا گیا اور علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیاجہاںڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دے دیا۔ اس دوران اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا اور لواحقین کو واقعے کی اطلاع دی۔

اگر کوئی اس معاملے میں شکایت درج کرائے گا تو پولیس رپورٹ درج کرکے تحقیقات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جائے وقوعہ پر امن و امان برقرار ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande