
ہگلی، 26 جولائی (ہ س)۔
ضلع میں سرکاری امدادی سامان میں مبینہ طور پر غبن ،جبراً وصولی اور عام لوگوں کو دھمکی سمیت مختلف الزامات میں تقریباً ڈیڑھ ماہ سے فرار چل رہے ترنمول کانگریس رہنما اور اکانا گرام پنچایت کے نائب پردھان نرمل گھوش کو پولیس نے گرفتارکر لیا ہے ۔ ملزم کو اتوار کو پولیس حراست کی مانگ کے ساتھ چنچوڑا عدالت میںپیش کیا گیا۔
پولس ذرائع کے مطابق 14 جون 2026 کو نرمل گھوش کے خلاف پولبا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی گئی تھی جس میں سرکاری امدادی سامان کے مبینہ غلط استعمال، مختلف علاقوں میں بھتہ خوری اور مقامی باشندوں کو دھمکانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ شکایت کی بنیاد پر تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ ملزم تب سے مفرور تھا۔
پولیس کو تقریباً ڈیڑھ ماہ بعد ملزم کے ٹھکانے کی اطلاع ملی۔ اطلاع کی بنیاد پر پولبا پولیس نے ہفتہ کو شیام نگر میں چھاپہ مار کر نرمل گھوش کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق وہ ایک رشتہ دار کے گھر چھپا ہوا تھا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ