میدک میں سڑک کنارے مردہ حالت میں چیتا برآمد
حیدرآباد ،26 جولائی (ہ س)۔ تلنگانہ کے ضلع میدک میں ایک چیتا سڑک کنارے مردہ حالت میں پایا گیا، جس کے بعد محکمہ جنگلات کے حکام نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ یہ واقعہ اتوار کی صبح تقریباً 10:30 بجے ہویلی گھن پور منڈل کے گنگاپور راجیشور
میدک میں سڑک کنارے مردہ حالت میں چیتا برآمد،


حیدرآباد ،26 جولائی (ہ س)۔

تلنگانہ کے ضلع میدک میں ایک چیتا سڑک کنارے مردہ حالت میں پایا گیا، جس کے بعد محکمہ جنگلات کے حکام نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ یہ واقعہ اتوار کی صبح تقریباً 10:30 بجے ہویلی گھن پور منڈل کے گنگاپور راجیشور سوامی مندر کے قریب رامائم پیٹ-میدک روڈ پر پیش آیا،جہاں چیتا خون میں لت پت مردہ حالت میں ملا۔ محکمہ جنگلات کے حکام کے مطابق گنگاپور کے اطراف جنگلاتی علاقہ ہونے کی وجہ سے چیتا ممکنہ طور پر خوراک یا نقل و حرکت کے دوران سڑک پر آ گیا ہوگا، جہاں کسی نامعلوم گاڑی کی ٹکر لگنے سے اس کی موت واقع ہوئی۔ حکام نے چیتے کی لاش کو تحویل میں لے کر معائنہ کیا ہے، جبکہ موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے مکمل تحقیقات جاری ہیں۔ محکمہ جنگلات نے کہا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی واقعے کی حتمی وجوہات سامنے آئیں گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande