طلبہ جے ڈی یو کا انچارج بنائے جانے پر روہیل رنجن نے نتیش کمار کا شکریہ ادا کیا
پٹنہ، 26 جولائی (ہ س)۔ اسلام پور کے ایم ایل اے روہیل رنجن نے اتوارکے روزسابق وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے غیررسمی طور پر ملاقات کی۔ روہیل رنجن نے طلبہ جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کا انچارج مقرر کیے جانے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ملاقات کے دوران انہوں ن
طلبہ جے ڈی یو کا انچارج بنائے جانے پر روہیل رنجن نے  نتیش کمار کا شکریہ ادا کیا


پٹنہ، 26 جولائی (ہ س)۔ اسلام پور کے ایم ایل اے روہیل رنجن نے اتوارکے روزسابق وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے غیررسمی طور پر ملاقات کی۔ روہیل رنجن نے طلبہ جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کا انچارج مقرر کیے جانے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ملاقات کے دوران انہوں نے نتیش کمار کے پاؤں چھو کر ان کا آشیرواد حاصل کیا۔ اس موقع پر روہیل رنجن نے تنظیم کو مزید مضبوط اور متحرک بنانے کے لیے پوری وفاداری، لگن اور ذمہ داری کے ساتھ کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ طلبہ جے ڈی یو کے ذریعے نوجوانوں کو پارٹی کے نظریہ اور عوامی بہبود کی پالیسیوں سے جوڑنے کی مسلسل کوشش کی جائے گی۔اس موقع پر قانون ساز کونسل میں پارٹی کے ڈپٹی لیڈر للن کمار صراف موجود تھے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande