سینئر ٹیکنیکل اسسٹنٹ نے قومی مائیکولوجی سی ایم ای کوئز میں سوم انعام حاصل کیا
علی گڑھ, 23 جولائی (ہ س)جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی(اے ایم یو) کے شعبہ مائیکرو بایولوجی کے سینئر ٹیکنیکل اسسٹنٹ سنجے شرما نے حال ہی میں ہمالین انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، دہرہ دون کے شعبہ مائیکرو بایولوجی میں مائیکولوجی سے م
سنجے شرما


علی گڑھ, 23 جولائی (ہ س)جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی(اے ایم یو) کے شعبہ مائیکرو بایولوجی کے سینئر ٹیکنیکل اسسٹنٹ سنجے شرما نے حال ہی میں ہمالین انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، دہرہ دون کے شعبہ مائیکرو بایولوجی میں مائیکولوجی سے متعلق بنیادی آگہی پر منعقدہ سی ایم ای اور ورکشاپ کے دوران او ایس پی ای کوئز میں سوم انعام حاصل کیا۔

یہ پروگرام انڈین سوسائٹی آف میڈیکل مائیکولوجسٹس کے زیر اہتمام منعقد ہوا، جس میں ملک بھر کے ممتاز اداروں سے تعلق رکھنے والے مائیکرو بایولوجی ماہرین اور صحت کے شعبہ سے وابستہ پیشہ وروں نے شرکت کی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande