اے ایم یو کے ڈاکٹر ضیاء الدین احمد ڈینٹل کالج کے طلبہ نے انڈین پروستھوڈونٹک سوسائٹی اتر پردیش کی ریاستی کانفرنس میں نمایاں کامیابی حاصل کی
علی گڑھ, 23 جولائی (ہ س) ڈاکٹر ضیاء الدین احمد ڈینٹل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پوسٹ گریجویٹ طلبہ نے کے ڈی ڈینٹل کالج اینڈ ہاسپٹل، متھرا میں منعقدہ چوتھی انڈین پروستھوڈونٹک سوسائٹی ، اتر پردیش ریاستی کانفرنس میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ا
کھڑگے


علی گڑھ, 23 جولائی (ہ س) ڈاکٹر ضیاء الدین احمد ڈینٹل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پوسٹ گریجویٹ طلبہ نے کے ڈی ڈینٹل کالج اینڈ ہاسپٹل، متھرا میں منعقدہ چوتھی انڈین پروستھوڈونٹک سوسائٹی ، اتر پردیش ریاستی کانفرنس میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے اعلیٰ اعزازات اپنے نام کیے۔

مقالہ پیشکش کے زمرے میں ڈاکٹر مانسی اگروال اور ڈاکٹر نکھل مینگھانی نے اپنی بہترین سائنسی تحقیقی پیشکش کے لئے اوّل انعام حاصل کیا، جبکہ ڈاکٹر گیتوپرنا پردھان کو ان کی تحقیقی پیشکش کے لئے دوئم انعام سے نوازا گیا۔ اس کانفرنس میں اتر پردیش کے ممتاز ڈینٹل اداروں کے پوسٹ گریجویٹ طلبہ اور اساتذہ نے شرکت کی ۔

فاتحین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے شعبہ پروستھوڈونٹکس کے سربراہ پروفیسر ابھینو گپتا نے کہا کہ یہ کامیابی ڈاکٹر ضیاء الدین احمد ڈینٹل کالج میں مستحکم تعلیمی و تحقیقی روایت کے ساتھ ساتھ ڈینٹل تعلیم و سائنسی تحقیق میں اعلیٰ معیار کے فروغ کے تئیں یونیورسٹی کے عزم کی عکاس ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande