اے ایم یو کے عبداللہ اسکول میں ‘ایک پیڑ ماں کے نام’ مہم کے تحت شجرکاری
علی گڑھ, 23 جولائی (ہ س)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے عبداللہ اسکول میں حکومتِ ہند کی ‘‘ایک پیڑ ماں کے نام’’ مہم کے تحت پودے لگائے گئے۔ شجرکاری مہم میں طلبہ اور تدریسی و غیر تدریسی عملے کے اراکین نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ صبح کی اسمبلی سے خطاب ک
ایک پیڑ ماں کے نام


علی گڑھ, 23 جولائی (ہ س)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے عبداللہ اسکول میں حکومتِ ہند کی ‘‘ایک پیڑ ماں کے نام’’ مہم کے تحت پودے لگائے گئے۔ شجرکاری مہم میں طلبہ اور تدریسی و غیر تدریسی عملے کے اراکین نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

صبح کی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے عبداللہ اسکول کی سپرنٹنڈنٹ محترمہ عمرہ ظہیر نے ‘‘ایک پیڑ ماں کے نام’’ مہم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنی والدہ کے نام سے کم از کم ایک پودا ضرور لگائیں اور اس کی نگہداشت کریں کیوں کہ آنے والی نسلوں کے لیے درخت ایک انمول تحفہ ہیں جو ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے میں نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اس موقع پر تمام شرکاء نے لگائے گئے پودوں کی حفاظت اور نگہداشت کا عہد کیا اور ماحولیات کے تحفظ کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande