
جموں, 23 جولائی (ہ س)۔ ہماچل پردیش کے گورنر کویندر گپتا نے جمعرات کو کٹھوعہ میں سینئر رہنما رنجیت سنگھ کی رہائش گاہ پہنچ کر ان کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔رنجیت سنگھ، جسروٹہ کے رکن اسمبلی راجیو جسروٹیا کے والد ہیں۔ گورنر نے ان سے اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے بہتر صحت، قوت اور درازیٔ عمر کے لیے دعا کی۔
اس موقع پر کویندر گپتا نے رنجیت سنگھ کی طویل عوامی زندگی، تنظیمی خدمات اور سماجی کاموں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کٹھوعہ ضلع میں عوامی خدمت کے میدان میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رنجیت سنگھ کی بے لوث خدمات اور عوامی وابستگی نے انہیں پورے خطے میں عزت و احترام دلایا ہے۔گورنر نے کہا کہ رنجیت سنگھ کی رہنمائی اور سماجی خدمات نئی نسل کے لیے باعثِ تحریک ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ جلد صحت یاب ہو کر آئندہ بھی سماج کی رہنمائی اور خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر