مغربی بنگال کابینہ کے اہم فیصلے: این آئی اے تھانے کے قیام، بی ایس ایف کو زمین اور آنگن واڑی غذائی منصوبے کے لیے اضافی بجٹ کی منظوری
کولکاتا،22جولائی(ہ س)۔ مغربی بنگال حکومت نے ریاستی کابینہ کے اجلاس میں سلامتی اور غذائیت سے متعلق کئی اہم فیصلوں کی منظوری دے دی۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی صدارت میں منعقدہ کابینہ اجلاس میں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کے تھانے کے قیام، بھ
مغربی بنگال کابینہ کے اہم فیصلے: این آئی اے تھانے کے قیام، بی ایس ایف کو زمین اور آنگن واڑی غذائی منصوبے کے لیے اضافی بجٹ کی منظوری


کولکاتا،22جولائی(ہ س)۔ مغربی بنگال حکومت نے ریاستی کابینہ کے اجلاس میں سلامتی اور غذائیت سے متعلق کئی اہم فیصلوں کی منظوری دے دی۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی صدارت میں منعقدہ کابینہ اجلاس میں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کے تھانے کے قیام، بھارت-بنگلہ دیش سرحد پر باڑ لگانے کے لیے بارڈر سکیورٹی فورس(بی ایس ایف) کو سرکاری زمین منتقل کرنے اور آنگن واڑی مراکز میں غذائیت سے متعلق منصوبے کے لیے اضافی بجٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کابینہ نے ریاست میں این آئی اے کے ایک نئے تھانے کے قیام کی تجویز کو منظوری دے دی۔ حکومت کے مطابق ضروری انتظامی اور قانونی کارروائیاں مکمل ہونے کے بعد تھانے کے قیام کا عمل شروع کیا جائے گا، تاہم اس کے مقام کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

فی الحال این آئی اے کا علاقائی ہیڈکوارٹر کولکاتا کے سالٹ لیک علاقے میں قائم ہے، جہاں سے ریاست میں درج مقدمات کی تحقیقات کی جاتی ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ایجنسی کے بڑھتے ہوئے کام کے پیش نظر علیحدہ تھانے کی ضرورت محسوس کی گئی ہے۔

کابینہ نے بھارت-بنگلہ دیش سرحد پر باڑ لگانے کے منصوبے کے تحت ضلع اتر دیناج پور کے چوپڑا بلاک کے فتح آباد موجہ میں واقع 0.588 ایکڑ سرکاری زمین مستقل طور پر بی ایس ایف کے حوالے کرنے کی بھی منظوری دی۔

اسی طرح ضلع ندیہ کے گوپال پور میں بی ایس ایف کی 56ویں بٹالین کی سرحدی چوکی قائم کرنے کے لیے 0.42 ایکڑ سرکاری زمین مستقل طور پر بی ایس ایف کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ حکومت نے کہا کہ سرحدی سلامتی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے آئندہ بھی ضرورت کے مطابق زمین فراہم کی جائے گی۔ریاستی حکومت نے آنگن واڑی مراکز میں جاری غذائیت پروگرام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے انڈوں کی خریداری پر اضافی مالی امداد دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے، جسے کابینہ نے منظور کر لیا۔

فیصلے کے مطابق گرم پکا ہوا کھانا اور صبح کے ناشتے میں انڈے فراہم کرنے کے لیے حاملہ و دودھ پلانے والی ماؤں کے کھانے پر فی پلیٹ دو روپے اور بچوں کے کھانے پر بھی دو روپے فی پلیٹ اضافی خرچ ریاستی حکومت برداشت کرے گی۔ یہ رقم پہلے سے مختص بجٹ کے علاوہ ہوگی۔حکومت کے مطابق اس فیصلے سے آنگن واڑی مراکز میں فراہم کیے جانے والے غذائی معیار میں بہتری آئے گی اور حاملہ خواتین، دودھ پلانے والی ماؤں اور بچوں کو بہتر غذائیت فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ اس سلسلے میں جلد ہی تفصیلی رہنما ہدایات جاری کی جائیں گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande