فیفا ورلڈ کپ 2026 کے بعد نئی رینکنگ جاری، اسپین بنا نمبر 1، ارجنٹینا دوسرے مقام پر کھسکا
نئی دہلی، 21 جولائی (ہ س)۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 کا خطاب جیتنے کے ساتھ ہی اسپین نے فیفا مردوں کی فٹ بال رینکنگ میں بھی نمبر 1 مقام حاصل کر لیا ہے۔ اسپین نے فائنل میں ارجنٹینا کو اضافی وقت میں 0-1 سے ہرا کر چھ ماہ بعد پھر سے ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا ا
ورلڈ کپ 2026 کی چیمپئن اسپین کی ٹیم


نئی دہلی، 21 جولائی (ہ س)۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 کا خطاب جیتنے کے ساتھ ہی اسپین نے فیفا مردوں کی فٹ بال رینکنگ میں بھی نمبر 1 مقام حاصل کر لیا ہے۔ اسپین نے فائنل میں ارجنٹینا کو اضافی وقت میں 0-1 سے ہرا کر چھ ماہ بعد پھر سے ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا اور موجودہ عالمی چیمپئن ارجنٹینا کو دوسرے مقام پر دھکیل دیا۔

ورلڈ کپ فائنل میں فیران ٹوریس نے اضافی وقت میں فیصلہ کن گول داغ کر اسپین کو اس کا دوسرا مردانہ ورلڈ کپ خطاب دلایا۔ اس کامیابی کے ساتھ اسپین اب مرد اور خواتین دونوں کی فیفا رینکنگ میں ٹاپ پر پہنچ گیا ہے۔ اسپین کی خواتین ٹیم بھی موجودہ عالمی چیمپئن ہے۔

لیونل میسی کی کپتانی والی ارجنٹینا ایک مقام نیچے کھسک کر دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ ورلڈ کپ میں چوتھے مقام پر رہنے کے باوجود فرانس تیسرے مقام پر قائم ہے، جبکہ انگلینڈ چوتھے مقام پر برقرار ہے۔

یو ای ایف اے نیشنز لیگ چیمپئن پرتگال، جسے ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں اسپین نے باہر کیا تھا، دو مقام پھسل کر ساتویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

وہیں، اسی راونڈ میں باہر ہونے والا برازیل ایک مقام کی چھلانگ لگا کر چھ ماہ بعد پھر سے ٹاپ 5 میں لوٹ آیا ہے اور اب پانچویں مقام پر ہے۔

چار بار کا عالمی چیمپئن جرمنی ورلڈ کپ کے راونڈ آف 32 میں پیراگوئے سے پینالٹی شوٹ آوٹ میں ہار کر باہر ہو گیا تھا۔ اس کا اثر رینکنگ پر بھی پڑا اور جرمنی دو مقام نیچے کھسک کر 12ویں مقام پر پہنچ گیا۔ یہ ستمبر 2025 کے بعد اس کی سب سے خراب رینکنگ ہے۔

ورلڈ کپ کے مشترکہ میزبان ممالک میں میکسیکو نے سب سے بڑی پیش رفت کی ہے۔ میکسیکو چار مقام اوپر چڑھ کر 10ویں نمبر پر پہنچ گیا۔ ٹیم پری کوارٹر فائنل تک پہنچی تھی، جہاں اسے اپنے ہوم گراونڈ ایزٹیکا اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے خلاف 3-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

فیفا کے مطابق، جون رینکنگ سائیکل کے دوران کل 105 بین الاقوامی میچ کھیلے گئے، جن میں سے 104 مقابلے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے تھے۔ یہ ٹورنامنٹ امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہوا تھا۔

فیفا مردوں کی رینکنگ (ورلڈ کپ 2026 کے بعد ٹاپ 10)

1. اسپین

2. ارجنٹینا

3. فرانس

4. انگلینڈ

5. برازیل

6. مراکش

7. پرتگال

8. بیلجیم

9. نیدرلینڈز

10. میکسیکو

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande