تینزنگ نورگے قومی بہادری ایوارڈ 2025 کےلئے 20 اگست تک آن لائن درخواستیں طلب
نئی دہلی، 21 جولائی(ہ س)۔ مرکزی وزارتِ امورِ نوجوانان و کھیل نے تینزنگ نورگے نیشنل ایڈونچر ایوارڈ (ٹی این این اے اے ) 2025 کے لیے آن لائن نامزدگیاں (درخواستیں) طلب کی ہیں۔ مہم جویانہ سرگرمیوں کے میدان میں نمایاں خدمات اور غیر معمولی کارکردگی پر دیا
تینزنگ نورگے قومی بہادری ایوارڈ 2025 کےلئے 20 اگست تک آن لائن درخواستیں طلب


نئی دہلی، 21 جولائی(ہ س)۔ مرکزی وزارتِ امورِ نوجوانان و کھیل نے تینزنگ نورگے نیشنل ایڈونچر ایوارڈ (ٹی این این اے اے ) 2025 کے لیے آن لائن نامزدگیاں (درخواستیں) طلب کی ہیں۔ مہم جویانہ سرگرمیوں کے میدان میں نمایاں خدمات اور غیر معمولی کارکردگی پر دیا جانے والا یہ ملک کا اعلیٰ ترین قومی اعزاز ہے۔ اس کے لیے درخواستوں کا عمل 21 جولائی سے 20 اگست تک جاری رہے گا۔ خواہش مند امیدوار وزارتِ داخلہ کے نیشنل ایوارڈز پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

اس ایوارڈ کا مقصد مہم جویانہ کھیلوں میں غیر معمولی کامیابیوں کو سراہنا اور نوجوانوں میں ہمت، استقامت، قائدانہ صلاحیت اور ٹیم ورک کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔ یہ اعزاز چار زمروں میں دیا جاتا ہے: بری(لینڈ) مہم جوئی، آبی(سمندری) مہم جوئی، فضائی مہم جوئی اور تاحیات خدمات (لائف ٹائم اچیومنٹ)۔ اس کا ایک مقصد ملک کے نوجوانوں کو ایڈونچر سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دینا بھی ہے۔

ایوارڈ یافتگان کو کانسہ کا مجسمہ، تعریفی سند، بلیزر (یا ساڑھی)اور 15 لاکھ روپے نقد انعام دیا جائے گا۔ اس ایوارڈ کا درجہ ارجن ایوارڈ کے مساوی ہے اور اسے حکومتِ ہند کی جانب سے قومی کھیل ایوارڈز کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔

وزارت کے مطابق، مہم جویانہ سرگرمیوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے والے ہندوستانی شہری درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔ تمام درخواستیں صرف آن لائن قبول کی جائیں گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande