چائنا اوپن 2026 :پی وی سندھو اور آیوش شیٹی پری کوارٹر فائنل میں
چانگژو،22جولائی(ہ س)۔ بھارت کی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو نے چائنا اوپن 2026 کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے ہم وطن انتی ہڈا کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل (آخری 16) میں جگہ بنا لی۔ ادھر مردوں کے سنگلز میں نوجوان بھارتی کھلاڑی آیوش شیٹی نے عالمی نم
چائنا اوپن 2026 :پی وی سندھو اور آیوش شیٹی پری کوارٹر فائنل میں


چانگژو،22جولائی(ہ س)۔ بھارت کی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو نے چائنا اوپن 2026 کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے ہم وطن انتی ہڈا کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل (آخری 16) میں جگہ بنا لی۔ ادھر مردوں کے سنگلز میں نوجوان بھارتی کھلاڑی آیوش شیٹی نے عالمی نمبر 11 انڈونیشیا کے علوی فرحان کو شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کر دیا۔عالمی درجہ بندی میں 15ویں نمبر پر موجود اور حال ہی میں جاپان اوپن کا خطاب جیتنے والی پی وی سندھو نے انتی ہڈا کو ایک گھنٹے پر محیط مقابلے میں 21-14، 9-21، 21-10 سے ہرایا۔ دوسرے گیم میں شکست کے باوجود سندھو نے شاندار واپسی کرتے ہوئے فیصلہ کن گیم یکطرفہ انداز میں اپنے نام کر لیا۔اب پری کوارٹر فائنل میں سندھو کا مقابلہ میزبان چین کی چوتھی سیڈ چین یو فےئی سے ہوگا، جنہوں نے پہلے راؤنڈ میں جاپان کی ناتسوکی نیدائرا کو شکست دی تھی۔مردوں کے سنگلز میں آیوش شیٹی نے عالمی نمبر 11 الوی فرحان کو 21-17، 5-21، 21-17 سے شکست دے کر آخری 16 میں جگہ بنائی۔ یہ کامیابی ان کے لیے اس لحاظ سے بھی اہم رہی کہ 2023 کی ورلڈ جونیئر چمپئن شپ کے سیمی فائنل میں انہیں اسی حریف کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔دوسری جانب ڈبلز مقابلوں میں بھارتی کھلاڑیوں کی کارکردگی مایوس کن رہی۔مخلوط ڈبلز میں روہن کپور اور رتویکا شیوانی گڈے کی جوڑی کو چین کے ٹاپ سیڈ یان ژے فینگ اور ڈونگ پنگ ہوانگ نے 21-9، 21-16 سے شکست دے دی۔ایک اور مخلوط ڈبلز مقابلے میں دھرو کپیلا اور تنیشا کراسٹو کو چین کے شِن وا گو اور فانگ ہوئی چن نے 21-18، 21-18 سے مسلسل دو گیمز میں ہرایا۔مردوں کے ڈبلز میں ایم آر ارجن اور ہری ہرن امساکرونن کی جوڑی بھی چین کے چوتھی سیڈ وی کینگ لیانگ اور چانگ وانگ کے خلاف شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔ادھر بھارت کے سرکردہ مرد سنگلز کھلاڑی لکشیہ سین دن کے بعد کے سیشن میں جاپان کے عالمی نمبر 19 یوشی تناکا کے خلاف اپنا پہلے راؤنڈ کا مقابلہ کھیلیں گے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande