ریزرو بینک نے ضوابط پر عمل نہ کرنے پر متھوٹ فائنانس سمیت چھ کمپنیوں پر جرمانہ عائد کیا
نئی دہلی، 18 جولائی (ہ س)۔ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے ضوابط پر عمل نہ کرنے کے لئے چھ کمپنیوں پر جرمانہ عائد کیا ہے۔ریزرو بینک نے ان کمپنیوں پر مختلف انضباطی خامیوں اور خلاف ورزیوں کی وجہ سے 6.20لاکھ روپے تک کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ان میں غیر
Reserve-Bank-imposed-penalties-on-Muthoot-Finance-


نئی دہلی، 18 جولائی (ہ س)۔ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے ضوابط پر عمل نہ کرنے کے لئے چھ کمپنیوں پر جرمانہ عائد کیا ہے۔ریزرو بینک نے ان کمپنیوں پر مختلف انضباطی خامیوں اور خلاف ورزیوں کی وجہ سے 6.20لاکھ روپے تک کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ان میں غیر بینکنگ مالیاتی کمپنی متھوٹ فائنانس بھی شامل ہے ۔

آر بی آئی کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، مرکزی بینک نے متھوٹ فائنانس پر 5.80 لاکھ روپے، ستیہ مائیکر کیپٹل لمیٹڈاورپین ایمامی کاسمیڈ پر 3.10-3.10 لاکھ روپے، دھنی لونز اینڈ سروسز اور متھوٹ وہیکل اینڈ اسیٹ فائنانس پر 2.70-2.70 لاکھ روپے اور اویل فائنانشیل سروسز پر 6.20 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے کہا کہ اس نے متھوت فائنانس پرجرمانہ اس لئے عائد کیا ہے ، کیونکہ وہ کھاتوں کے خطرے کی درجہ بندی کا وقتاً فوقتاً جائزہ لینے کے نظام کو نافذ کرنے میں ناکام رہا ہے ۔ اس کے علاوہ مشکوک لین دین کی مو¿ثر شناخت اور رپورٹنگ کے لیے مضبوط سافٹ ویئر کا استعمال نہیں کیا۔اسی طرح، مختلف وجوہات کی بنا پر اویل فائنانشیل سروسز، پین ایمامی کاسمیڈ ، ستیہ مائیکرو کیپٹل اوردیگر پر جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande