
نئی دہلی، 17 جولائی (ہ س)۔
عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اور دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال نے نیٹ۔یو جی امتحان میں ٹاپ کرنے والے آرین کو مبارکباد دی اور ان کی کامیابی کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ آرین نے نہ صرف اپنے خاندان بلکہ پورے پنجاب کے لیے شان میں اضافہ کیا ہے اور وہ ملک بھر کے لاکھوں طلبہ کے لیے ایک تحریک ہے۔
اروند کیجریوال نے جمعہ کو سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں لکھا کہ آرین کونیٹ- یو جی امتحان میں ٹاپ کرنے پر مبارکباد۔ انہوں نے پنجاب کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ وہ ملک بھر کے لاکھوں طلباء کے لیے ایک حقیقی تحریک ہیں۔ انہوں نے امتحان میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تمام طلباء کو بھی مبارکباد دی اور ان پر زور دیا کہ وہ اپنے والدین، اساتذہ اور ملک کا نام روشن کرتے رہیں۔
کیجریوال نے ان طلباء کی بھی حوصلہ افزائی کی جنہوں نے اس بار متوقع کامیابی حاصل نہیں کر سکے۔ کیجریوال نے کہا، جو بچے اس بار کامیاب نہیں ہوسکے، انہیں بالکل مایوس نہیں ہونا چاہیے۔ محنت کرتے رہیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ تمام طلباء مزیدمضبوطی کے ساتھ واپسی کریں گے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ