جوہر یونیورسٹی رامپور قوم کی امانت ہے، اس کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری: تیج لال بھارتی
نئی دہلی۔ 17 جولائی(ہ س )۔ حکیم اجمل خاں فورم فار پیس اینڈ کمیونل ہارمنی کے قومی صدر بزرگ سماج وادی لیڈر جناب تیج لال بھارتی اور جنرل سکریٹری ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے ایک مشترکہ بیان میں اترپردیش حکومت کو اس کی آئینی ذمہ داری کا احساس دلاتے ہوئے متن
جوہر یونیورسٹی رامپور قوم کی امانت ہے، اس کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری: تیج لال بھارتی


نئی دہلی۔ 17 جولائی(ہ س )۔

حکیم اجمل خاں فورم فار پیس اینڈ کمیونل ہارمنی کے قومی صدر بزرگ سماج وادی لیڈر جناب تیج لال بھارتی اور جنرل سکریٹری ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے ایک مشترکہ بیان میں اترپردیش حکومت کو اس کی آئینی ذمہ داری کا احساس دلاتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ جوہر یونیورسٹی، رامپور بے شک انتہائی ایماندار اور ہردلعزیز رہنما اعظم خاں کے خون پسینہ سے بنائی گئی ہے، مگر اب یہ قوم کی امانت ہے، اس لیے اس کے تحفظ کی مکمل ذمہ داری حکومت اترپردیش پر عائد ہوتی ہے۔ جوہر یونیورسٹی کا وجود ا?ئینی طور پر ہر قسم کے قانونی مراحل طے کرکے آیا ہے۔ اب اگر کسی قسم کی کوتاہی کے سبب کچھ خامیاں سامنے آرہی ہیں تو اس کو دور کیا جائے نہ کہ بلڈوز کرکے اسے تباہ کیا جائے۔ تیج لال بھارتی نے مزید کہا کہ قدآور قومی رہنما اعظم خاں پر کوئی ایسا کیس نہیں بنتا جس کی سزا انہیں دی جارہی ہے، وہ ایک سچے قوم پرست انتہائی ایماندار لیڈر ہیں، ا±ن کو جیل میں ڈال کر بہت بڑا ظلم کیا جارہا ہے اور یہ موجودہ صوبائی حکومت کی گھٹیا سیاست کی بدترین مثال ہے۔ حکومت کی سطح پر ایسا واقعہ تاریخ میں کم ملتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande