نوازالدین صدیقی پنجابی سینما میں قدم رکھیں گے
اداکار نوازالدین صدیقی جلد ہی پنجابی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ہندی سنیما میں اپنی زبردست اداکاری سے نام کمانے والے نوازالدین اب ایک پنجابی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔ یہ فلم اداکار اور پروڈیوسر گپی گریوال کے بینر تلے
نوازالدین صدیقی پنجابی سینما میں قدم رکھیں گے


اداکار نوازالدین صدیقی جلد ہی پنجابی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ہندی سنیما میں اپنی زبردست اداکاری سے نام کمانے والے نوازالدین اب ایک پنجابی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔ یہ فلم اداکار اور پروڈیوسر گپی گریوال کے بینر تلے بنائی جائے گی۔ تاہم فلم کے ٹائٹل اور دیگر تفصیلات کا ابھی تک باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس پروجیکٹ کے لیے پنجابی اداکارہ سونم باجوہ سے بھی بات چیت جاری ہے۔ اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو یہ پہلا موقع ہوگا جب نوازالدین صدیقی اور سونم باجوہ کسی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ سونم نے حالیہ برسوں میں ہاو¿س فل 5، بارڈر 2، اور ایک دیوانے کی دیوانیت جیسی ہندی فلموں سے بھی اپنی شناخت قائم کر چکی ہیں ۔

کام کی بات کریں تو نوازالدین فی الحال سوہم شاہ کی انتہائی متوقع فلم تمباڈ2 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ 2018 کی مشہور ہارر فلم تمباڈ کے سیکوئل میں سوہم شاہ اور عالیہ بھٹ بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ یہ فلم دسمبر 2027 میں سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande