'دھمال 4' کا باکس آفس پرجلوہ قائم ، منگل کو 9.50 کروڑ روپے کا کاروبار کیا
اجے دیوگن اسٹارر کامیڈی ڈرامہ فلم دھمال 4 کا باکس آفس پر جلوہ قائم ہے ۔ اندرکمار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم نے اپنے ابتدائی کاوباری دنوں میں مضبوط گرفت برقرار رکھی ہے۔ فلم اب گھریلو باکس آفس پر 100 کروڑ کلب میں شامل ہونے سے محض چند قدم دور ہ
فلم


اجے دیوگن اسٹارر کامیڈی ڈرامہ فلم دھمال 4 کا باکس آفس پر جلوہ قائم ہے ۔ اندرکمار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم نے اپنے ابتدائی کاوباری دنوں میں مضبوط گرفت برقرار رکھی ہے۔ فلم اب گھریلو باکس آفس پر 100 کروڑ کلب میں شامل ہونے سے محض چند قدم دور ہے، جب کہ یہ عالمی سطح پر پہلے ہی 100 کروڑ کا ہندسہ عبور کر چکی ہے۔

ساکنلک کے ابتدائی اعدادوشمار کے مطابق، فلم نے ریلیز کے پانچویں دن (منگل) کو 9.50 کروڑ کا بزنس کیا۔ اس سے پہلے چوتھے دن فلم نے 8.75 کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ پانچ دنوں میں، فلم کا گھریلو خالص مجموعہ 83.25 کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔ عالمی باکس آفس پر فلم نے 115.44 کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ تقریباً 200 کروڑ روپے کے بجٹ سے بنی یہ فلم اب تک اپنی لاگت کا تقریباً 50 فیصد وصول کر چکی ہے۔

اجے دیوگن نے 2007 میں شروع ہونے والی مقبول دھمال فرنچائز کی چوتھی قسط میں رتیش دیش مکھ، ارشد وارثی، جاوید جعفری، روی کشن، انجلی آنند اور سنجیدہ شیخ کے ساتھ اداکاری کی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande