بونی کپور نے بیٹی انشولا کے لیے لکھی دل کی بات
فلم پروڈیوسر بونی کپور کی بیٹی انشولا کپور حال ہی میں روہن ٹھکر کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی ہیں۔ 6 جولائی کو خاندان اور قریبی رشتہ داروں کی موجودگی میں شادی کے بعد، دونوں نے ممبئی میں ایک شاندار رسپشن کا اہتمام کیا۔ اپنی بیٹی کی شادی کے بعد بون
Boney-Kapoor-heartfelt-note-daughter-Anshula


فلم پروڈیوسر بونی کپور کی بیٹی انشولا کپور حال ہی میں روہن ٹھکر کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی ہیں۔ 6 جولائی کو خاندان اور قریبی رشتہ داروں کی موجودگی میں شادی کے بعد، دونوں نے ممبئی میں ایک شاندار رسپشن کا اہتمام کیا۔ اپنی بیٹی کی شادی کے بعد بونی کپور نے اپنی خوشی اور جذبات کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پوسٹ شیئر کیا۔

بونی کپور نے انسٹاگرام پر شادی اوررسپشنکی کئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ”میری باصلاحیت بیٹی انشولا کی روہن سے شادی ہوتے دیکھنا ایک یادگار لمحہ ہے جسے میں ہمیشہ یاد رکھوں گا۔“ ان کے اس جذباتی پیغام کو سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔ پوسٹ میں انہوں نے اپنی بیٹی کی نئی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

رسپشن میں کپور خاندان کے علاوہ بالی ووڈ کی کئی نامور شخصیات نے شرکت کی۔ منظر عام پر آ ئیں تصاویر میں اداکار عامر خان اپنی اہلیہ گوری اسپریٹ کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ، مادھوری دیکشت اور ڈاکٹر شری رام نینے، اکشے کھنہ، جیکی شراف، ہیما مالنی، جاوید جعفری، سونو نگم اور بوبی دیول سمیت کئی فلمی ستاروں نے نوشادی شدہ جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انشولا کپور اور روہن ٹھکر کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر مسلسل وائرل ہو رہی ہیں۔ خاندان اور دوستوں کی موجودگی میں منعقد ہونے والی تقریب کی جھلکیوں کو مداح خوب پسند بھی کر رہے ہیں ۔ بونی کپور کی جذباتی پوسٹ نے اس خاص موقع کو اور بھی یادگار بنا دیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande