آدرش بال ودیالیہ کا ٹریلر جاری
پرائم ویڈیو کی آنے والی کامیڈی ڈرامہ سیریز”آدرش بال ودیالیہ“ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ ٹریلر میں ایک سرکاری اسکول کی دلچسپ اور جذباتی کہانی کو دکھایا گیا ہے، جو مزاح، چیلنج اور ترغیب کا ایک انوکھا امتزاج پیش کرتا ہے۔ اس سیریز میں اداکار کے کے می
Trailer-release-of-Adarsh-Bal-Vidyalaya


پرائم ویڈیو کی آنے والی کامیڈی ڈرامہ سیریز”آدرش بال ودیالیہ“ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ ٹریلر میں ایک سرکاری اسکول کی دلچسپ اور جذباتی کہانی کو دکھایا گیا ہے، جو مزاح، چیلنج اور ترغیب کا ایک انوکھا امتزاج پیش کرتا ہے۔ اس سیریز میں اداکار کے کے مینن گیانیشور ترپاٹھی ایک ہرفن مولا ہیڈ ماسٹر کا کردار ادا کر رہے ہے، جو اپنے اسکول کو تبدیل کرنے کا خواب دیکھتے ہیں۔

ٹریلر میں دکھا گیا ہے کہ دہلی کے بہترین ہیڈ ماسٹروں کے لیے منعقدہ کیمبرج کے تربیتی پروگرام کے بارے میں جاننے کے بعد گیانیشور ترپاٹھی اپنے بدحال سرکاری اسکول میں تبدیلی لانے کا عہد کرتے ہیں۔ اس کے بعد اسکو ل میں ہونے والے مزیدار واقعات، شرارتی بچوں کی حرکتیں اور جذباتی لمحات کہانی کو دلچسپ بناتے ہیں۔

سات قسطوں پر مشتمل سیریز 24 جولائی سے پرائم ویڈیو پر نشر ہوگی۔ ہمانک گوڑ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس کہانی کو بسوپتی سرکار اور اکشے استھانہ نے لکھا ہے۔ ہدایت کار کے مطابق سیریز کی کہانی اسکول کی زندگی کی حقیقی یادوں اور تجربات سے متاثر ہے، جس سے ناظرین اس سے آسانی کے خود کو جڑا ہوا محسوس کریں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande