سلمان خان کی 'ماتربھومی' کی راہ ہوئی لمبی
اداکار سلمان خان کی انتہائی متوقع فلم ماتربھومی: مے وار ریسٹ ان پیس کی ریلیز کو لیکرغیر یقینی صورتحال بدستور برقرار ہے۔ اصل میں یہ فلم اگست میں تھیٹر میں ریلیز ہونے والی تھی، اب یہ فلم اس سال ریلیز ہونے کا امکان نہیں ہے۔ رپورٹس بتارہی ہیں کہ فلم
ماتر


اداکار سلمان خان کی انتہائی متوقع فلم ماتربھومی: مے وار ریسٹ ان پیس کی ریلیز کو لیکرغیر یقینی صورتحال بدستور برقرار ہے۔ اصل میں یہ فلم اگست میں تھیٹر میں ریلیز ہونے والی تھی، اب یہ فلم اس سال ریلیز ہونے کا امکان نہیں ہے۔ رپورٹس بتارہی ہیں کہ فلم کولیکر زیر التواءمسائل اس کی ریلیز کو ملتوی کرنے کا سبب بن رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق فلم کی ریلیز کے لیے کوششیں جاری ہیں تاہم اگر موجودہ مسائل جلد حل نہ ہوئے تو اسے 2027 تک ملتوی کیا جا سکتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر مسائل جلد حل ہو بھی جاتے ہیں تو ریلیز کی مناسب تاریخ تلاش کرنا مشکل ہو جائے گا، کیونکہ زیادہ تر اہم تاریخیں پہلے ہی بک ہو چکی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سلمان خان دوسری بڑی فلموں کے ساتھ باکس آفس پر ٹکراو سے بچنے کو ترجیح دیتے ہیں، اس لیے جلد بازی کا فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔

رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگر ماتربھومی کو اگلے سال تک ملتوی کر دیا جاتا ہے، تو سلمان خان کی 2027 میں دو بڑی فلمیںریلیز ہو سکتی ہیں۔ ان کی دوسری فلم ایس وی سی63 جس میں اداکارہ نینتارا بھی ہیں، مبینہ طور پر 2027 کی عید پر ریلیز ہونے والی ہے۔

اپوروا لاکھیہ کی ہدایت کاری میں بننے والی، ماتربھومی: مے وار ریسٹ ان پیس ہندوستان اور چین کے درمیان 2020 کی گلوان وادی کے تصادم کے پس منظر میں بنائی گئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ فلم کو ابھی تک سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) سے اس کے مواد کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اعتراضات کی وجہ سے حتمی سند نہیں ملی ہے۔ اس لیے فلم کی ریلیز سے متعلق حتمی فیصلہ سنسر شپ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ہی کیا جائے گا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande