اب تک 17کروڑ سے زائد ٹیکس دہندگان نے ریٹرن جمع کیا، آخری تاریخ 31 جولائی
نئی دہلی، 11 جولائی (ہ س)۔ 17 کروڑ سے زیادہ ٹیکس دہندگان نے تشخیصی سال 2026-27 کے لیے اپنے انکم ٹیکس ریٹرن (آئی ٹی آر) داخل کیے ہیں۔ صرف ایک دن میں 10 لاکھ سے زائد انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرائے گئے۔ محکمہ انکم ٹیکس نے ہفتہ کو پوسٹ کے ذریعے یہ معلوما
اب تک 17کروڑ سے زائد ٹیکس دہندگان نے ریٹرن جمع کیا، آخری تاریخ 31 جولائی


نئی دہلی، 11 جولائی (ہ س)۔

17 کروڑ سے زیادہ ٹیکس دہندگان نے تشخیصی سال 2026-27 کے لیے اپنے انکم ٹیکس ریٹرن (آئی ٹی آر) داخل کیے ہیں۔ صرف ایک دن میں 10 لاکھ سے زائد انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرائے گئے۔

محکمہ انکم ٹیکس نے ہفتہ کو پوسٹ کے ذریعے یہ معلومات شیئر کیں۔ محکمہ نے ٹیکس دہندگان سے اپیل کی ہے کہ اگر آپنے اپنا آئی ٹی آر-1 اورآئی ٹی آر-2 فائل نہیں کیا ہے تو وقت رہتے اپنا آئی ٹی آر داخل کریں۔

محکمہ نے ٹیکس دہندگان پر زور دیا کہ وہ آخری لمحات کے رش کا انتظار نہ کریں۔ محکمہ انکم ٹیکس نے ٹیکس دہندگان پر زور دیا ہے کہ وہ آخری لمحات کے رش سے بچیں اور https://incometax.gov.in/iec/foportal/ پر 31 جولائی 2026 کی آخری تاریخ سے پہلے آسانی سے اپنے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کریں۔

آئی ٹی آر-1 (سہج) ایک آسان فارم ہے جو بڑی تعداد میںچھوٹے اور درمیانے درجے کے ٹیکس دہندگان کے کام آتا ہے۔ سہج فارم وہ رہائشی افراد جمع کر سکتے ہیں جن کی سالانہ آمدنی 50 لاکھ تک ہے اور جن کی آمدنی کے ذرائع میں تنخواہ، ایک مکان کی جائیداد، اور 5,000 تک کی سالانہ زرعی آمدنی شامل ہے۔

آئی ٹی آر-2 فارم ان افراد اور ہندو غیر منقسم خاندانوں کے ذریعہ داخل کیا جاتا ہے جن کی آمدنی کاروبار یا پیشے سے حاصل ہونے والے منافع سے نہیں ہوتی ہے بلکہ سرمائے کے منافع سے ہوتی ہے۔ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 جولائی 2026 ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande