گھریلو اسٹاک مارکیٹ مسلسل دوسرے دن مضبوطی کے ساتھ بند ہوا، سرمایہ کاروں نے 6.28 لاکھ کروڑ روپے کمائے
نئی دہلی، 10 جولائی (ہ س)۔گھریلو شیئر مارکیٹ جمعہ کو مسلسل دوسرے روز اضافے کے ساتھ بند ہوا۔ مضبوطی کے ساتھ بازار کھلنے کے بعد ،دن بھر خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان رسہ کشی جاری رہی جس کی وجہ سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس کی حرکت میں بھی ا
Stock-Market-Closing


نئی دہلی، 10 جولائی (ہ س)۔گھریلو شیئر مارکیٹ جمعہ کو مسلسل دوسرے روز اضافے کے ساتھ بند ہوا۔ مضبوطی کے ساتھ بازار کھلنے کے بعد ،دن بھر خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان رسہ کشی جاری رہی جس کی وجہ سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس کی حرکت میں بھی اتار -چڑھاؤ ہوتا رہا۔ راحت کی بات یہ رہی کہ فروخت کے دباؤ کے باوجود سینسیکس اور نفٹی، دونوں انڈیکس میں کبھی بڑی گراوٹ نہیں ہوئی۔ پورے دن کی تجارت کے بعد، سینسیکس 1.08 فیصد اور نفٹی 1.02 فیصد کے اضافے کے ساتھ بند ہوا۔

آج دن بھر کے کاروبار کے دوران اسٹاک مارکیٹ کے زیادہ تر سیکٹرل انڈیکس مضبوطی کے ساتھ کاروبار کرتے رہے۔ ریئلٹی سیکٹر کے اسٹاکس میں سب سے زیادہ خریدار ہوئی، جس کی وجہ سے نفٹی ریئلٹی انڈیکس میں 3.5 فیصد اضافہ ہوا۔ اسی طرح نفٹی پی ایس یو بینک انڈیکس میں بھی 3 فیصد اضافہ ہوا۔ اس کے علاوہ آئی ٹی، کیپٹل گڈز، آٹوموبائل، کنزیومر ڈیور ایبل، ایف ایم سی جی، ہیلتھ کیئر، میٹل، پبلک سیکٹر انٹرپرائز اور آئل اینڈ گیس انڈیکس بھی سبز نشان میں بند ہوئے۔ براڈر مارکیٹ میں بھی خریداری جاری رہی، جس کی وجہ سے نفٹی مڈ کیپ انڈیکس 1.40 فیصد کے اضافے کے ساتھ بند ہوا۔ اسی طرح، اسمال کیپ انڈیکس نے دن کا اختتام 1.55 فیصد اضافے کے ساتھ کیا۔

آج حصص بازار میں آئی مضبوطی کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کی دولت میں 6 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کا اضافہ کیا ہے۔ بی ایس ای میں درج کمپنیوں کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج کی ٹریڈنگ کے بعد بڑھ کر 481.75 لاکھ کروڑ روپے (عارضی) ہو گئی، جو گزشتہ کاروباری دن جمعرات کو 475.47 لاکھ کروڑ روپے تھی۔ نتیجتاً، سرمایہ کاروں کو آج کی تجارت سے تقریباً 6.28 لاکھ کروڑ روپے کا فائدہ ہوا۔

آج، دن کے کاروبار کے دوران، بی ایس ای میں 4,434 حصص میں فعال تجارت ہوئی۔ ان میں سے 2,883 حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 1,377 حصص کی قیمتوں میں کمی اور 174 کے حصص بغیر کسی اتار چڑھاؤ کے بند ہوئے۔ آج، این ایس ای میں 2,980 حصص میں فعال تجارت ہوئی۔ ان میں سے 2,104 حصص منافع کمانے کے بعد سبز نشان میں اور 876 حصص نقصان اٹھانے کے بعد سرخ نشان میں بند ہوئے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 25 حصص فائدہ کے ساتھ بند ہوئے اور پانچ حصص خسارے کے ساتھ بند ہوئے جب کہ نفٹی میں شامل 50 حصص میں سے 40 حصص سبز اور 10 حصص سرخ نشان میں بند ہوئے۔

بی ایس ای سینسیکس آج 653.81 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 77,395.63 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ ٹریڈنگ کے آغاز میں ہی فروخت کا دباو¿ بڑھ جانے کی وجہ سے انڈیکس 77,320.56 پوائنٹس کی سطح تک گر گیا۔ تاہم، خریداروں نے خریداری کا زور بنا کر اس کی رفتار کوبہتر کر دیا، جس سے انڈیکس کے فوائد میں اضافہ ہوا۔ خریداری کی حمایت سے، سینسیکس 900.41 پوائنٹس کی سطح چھلانگ لگا کر 77,642.23 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔ منافع وصولی فروخت کا باعث بنی، جس سے انڈیکس اتار چڑھاو¿ کا شکار رہا۔ دن کے کاروبار کے بعد، سینسیکس 827.57 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 77,569.39پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

سینسیکس کی طرح ہی این ایس ای نفٹی نے آج 161.90 پوائنٹس چھلانگ لگا کر 24,124.70 پوائنٹس پر کاروبار شروع کیا۔ مارکیٹ کھلنے کے تھوڑی دیر بعد، خریداروں نے خریداری کا سلسلہ شروع کر دیا، جس سے انڈیکس کی حرکت میں مزید تیزی آئی۔ دن کے دوران، منافع وصولی کی کوشش میں فروخت ہوتی رہی ، جس کی وجہ سے نفٹی میں اتار چڑھاو¿ ہوتا رہا۔

تاہم، دوپہر ایک بجے کے بعد، خریداروں کا دن کے بیشتر حصے میں بازار پر غلبہ رہا۔ مسلسل خریداری کی حمایت سے، انڈیکس 265.65 پوائنٹس بڑھ کر 24,228.45 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ بالآخر، انٹرا ڈے سیٹلمنٹ کے دوران فروخت کی وجہ سے، نفٹی اپنی بلندی سے تقریباً 21 پوائنٹس پھسل کر 244.10 پوائنٹس بڑھ کر 24,206.90 پر بند ہوا۔

دن بھر کی خرید و فروخت کے بعد، اسٹاک مارکیٹ کے بڑے شیئروںمیں جیو فائنانشل 3.68 فیصد، ایچ ڈی ایف سی لائف 2.87 فیصد، اڈانی انٹرپرائزز 2.39 فیصد، ایس بی آئی لائف انشورنس 2.26 فیصد اور ریلائنس انڈسٹریز 2.19 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ آج کے ٹاپ 5گینرس کی فہرست میں شامل رہے۔ دوسری طرف، ڈاکٹر ریڈیز لیبارٹریز 1.99 فیصد، ایٹرنل 0.96 فیصد، بھارتی ایرٹیل 0.55 فیصد، نیسلے 0.55 فیصد اور سن فارماسیوٹیکلز 0.17 فیصدکے خسارے کے ساتھ آج ٹاپ 5 لوزرس کی فہرست میں شامل رہے ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande