
نئی دہلی، 10 جولائی (ہ س)۔ ملک کے سب سے بڑے عوامی شعبے کے بینک اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے اپنے ذیلی اثاثہ جات کے انتظامی ادارے ایس بی آئی فنڈز مینجمنٹ لمیٹڈ (ایس بی آئی ایف ایم) میں 1.42 فیصد حصہ داری پری آئی پی او پلیسمنٹ کے تحت 30 سرمایہ کاروں کو 1,655 کروڑ روپے میں فروخت کیے ہیں۔
ایس بی آئی نے جمعہ کو جاری ایک بیان میں یہ جانکاری دی۔ بینک نے اسٹاک ایکسچینج کو دیئے ایک نوٹس میںبتایا کہ یہحصہ داری 574 روپے فی حصص کی قیمت پر فروخت کی گئی ہے، جو کہ مجوزہ ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او) کی قیمت کی حد کی بالائی حد بھی ہے۔ ایس بی آئی فنڈز مینجمنٹ کا 11,600 کروڑ روپے کا آئی پی او 14 جولائی کو کھلے گا اور 16 جولائی کو بند ہوگا۔
بینک نے کہا کہ یہ پورا آئی پی او پروموٹرز ایس بی آئی اور امونڈی انڈیا ہولڈنگز کی جانب سے فروخت کی پیش کش (او ایف ایس ) پر مبنی ہے۔ ایس بی آئی نے یہ حصہ داری 360ون فنڈز، ٹاٹا اے آئی جی جنرل انشورینس کمپنی ، گو ڈیجیٹل جنرل انشورینس، بینیٹ کولمین، آنند راٹھی گلوبل فائنانس، کیپری گلوبل ویچرز اور کارنیلیئن بھارت امرتکال فنڈ سمیت مختلف سرمایہ کاروں نے فروخت کی ہے۔
اس سے قبل ، بینک نے جمعرات کو اسٹاک ایکسچینج کو ایک نوٹس میں کہا،”اسٹیٹ بینک آف انڈیا ( ایس بی آئی ) نے 9 جولائی، 2026 کو 30 سرمایہ کاروں کے ساتھ حصص کی خریداری کے الگ الگ معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ اس کے تحت، ایس بی آئی ایف ایم کے کل 2,88,32,748 شیئر (جو اجرا سے قبل کمپنی کے ادا شدہ شیئر سرمایہ کا 1.415 فیصد ہے)کو 574 روپے فی شیئر کی قیمت پر 1,655 کروڑ روپے میں فروخت کر دیے گئے ہیں۔“
بینک نے کہا کہ یہ فروخت SBI کے اثاثہ جات کے انتظامی یونٹ ایس بی آئی ایف ایم کی پری آئی پی او منصوبہ بندی کا حصہ ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد