میم نازش کو پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض
گیا،11جولائی(ہ س)۔الحمد اسلامک اسکول گیا کے ڈائریکٹر میم نازش کو مگدھ یونیورسٹی بوددھ گیا نے شعبہ حیوانیات، زولوجی، میں پی ایچ ڈی کی ڈگری تفریض کی ہے ۔ میم نازش جہان آباد ضلع کے گھوسی کے معروف سماجی شخصیت حاجی شکیل احمد کے صاحبزادے ہیں۔ میم نازش نے
میم نازش کو پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض


گیا،11جولائی(ہ س)۔الحمد اسلامک اسکول گیا کے ڈائریکٹر میم نازش کو مگدھ یونیورسٹی بوددھ گیا نے شعبہ حیوانیات، زولوجی، میں پی ایچ ڈی کی ڈگری تفریض کی ہے ۔ میم نازش جہان آباد ضلع کے گھوسی کے معروف سماجی شخصیت حاجی شکیل احمد کے صاحبزادے ہیں۔ میم نازش نے ضلع گیا میں چنے کی فصل پر حملہ اور ضرر رساں حشرات کی حیاتیاتی تنوع کا مطالعہ STUDY ON THE INSECT PEST BIODIVERSITY ON GRAM CROP AT, GAYA, BIHAR کے عنوان سے اپنا تحقیقی مقالہ پیش، کیا جس میں چنے کی فصل کو نقصان پہنچانے والے مختلف حشرات اور ان کی حیاتیاتی تنوع کا سائنسی جائزہ لیا گیا ہے، اس تحقیقی کام کی نگرانی مرزا غالب کالج گیا کہ شعبہ حیوانیات کے پروفیسر ڈاکٹر ابوالفتح نے کی۔جبکہ مگدھ یونیورسیٹی بودھ گیا کہ ڈاکٹر سرفراز علی، نے بطور سرپرست علمی رہنمائی کی ۔مقالے کے بیرونی ممتحن کے فرائض یو پی کالج وارانسی کے شعبہ حیوانیات کا صدر پروفیسر ڈاکٹر تومول سنگھ نے انجام دیے۔ میم نازش کی اس علمی کامیابی پر ان کے اہل خانہ عزیز و اقارب اساتذہ و رفقائے کار ،اور سماجی و تعلیمی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، مختلف شخصیات نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ مستقبل میں بھی تحقیق اور تعلیم کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دے کر اپنے ادارے ضلع اور ریاست کا نام روشن کرتے رہیں گے ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande