تلنگانہ میں بڑے پیمانے پر پام آئل کی کاشت کی مہم کا آغاز
حیدرآباد ،11 جولائی (ہ س)۔ تلنگانہ حکومت نے ریاست میں بڑے پیمانے پرپام آئل کی کاشت کو فروغ دینے کی مہم کا آغاز کیا۔ ریاستی وزراء ڈاکٹر جی وویک وینکٹ سوامی اورپونم پربھاکر نے حسن آباد اسمبلی حلقے کے اکنّا پیٹ منڈل کے جنگاؤں میں پام آئل کے پودے لگانے
تلنگانہ میں بڑے پیمانے پر پام آئل کی کاشت کی مہم کا آغاز


حیدرآباد ،11 جولائی (ہ س)۔ تلنگانہ حکومت نے ریاست میں بڑے پیمانے پرپام آئل کی کاشت کو فروغ دینے کی مہم کا آغاز کیا۔ ریاستی وزراء ڈاکٹر جی وویک وینکٹ سوامی اورپونم پربھاکر نے حسن آباد اسمبلی حلقے کے اکنّا پیٹ منڈل کے جنگاؤں میں پام آئل کے پودے لگانے کی خصوصی مہم کا افتتاح کیا۔ دونوں وزراء نے خود بھی پام آئل کے پودے لگائے اور اسے کسانوں کے لیے ایک منافع بخش فصل قراردیا۔ ہندوستان اپنی گھریلو ضروریات پوری کرنے کے لیے دنیا میں پام آئل کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ہے۔ ملک اپنی خوردنی تیل کی مجموعی ضرورت کا بڑا حصہ بیرونِ ملک سے درآمد کرتا ہے، جس میں پام آئل کا حصہ سب سے زیادہ ہے۔اجلاس سے ڈاکٹر وویک نے کہا کہ حکومت نے اس علاقے میں 50 ہزار ایکڑ اراضی کوآئل پام کی کاشت کے تحت لانے کاہد ف مقرر کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میں اب تک تقریباً 14 ہزار ایکڑ زمین پرآئل پام کی کاشت شروع کی جاچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پام آئل کاشت کرنے والے کسانوں کو چار سال تک سبسڈی بھی فراہم کرے گی۔ ساتھ ہی انہوں نے خوردنی تیل کی درآمد پر انحصارکم کرنے کے لیے ملکی پیداوارمیں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈاکٹر وویک نے کہا کہ پام آئل کی فصل کوزیادہ پانی کی ضرورت نہیں ہوتی اور چار سال بعد اس سے خاطرخواہ منافع حاصل ہونا شروع ہوجاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حسن آبادکے قریب پام آئل پروسیسنگ فیکٹری کی موجودگی سے کسانوں کو اپنی پیداوار کی فروخت میں آسانی ہوگی اورانہیں بہترفائدہ ملے گا۔ انہوں نے عوامی نمائندوں اورسرکاری افسران سے اپیل کی کہ وہ دیہی علاقوں میں کسانوں کو پام آئل کی کاشت کے معاشی فوائد سے آگاہ کریں۔ بڑے پیمانے پر اس کی کاشت کی حوصلہ افزائی کے لیے وزیر نے ترغیبی رقم کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزیر پونم پربھاکر ایسے گاؤں کو،جہاں پام آئل کی کاشت کے لیے 100 ایکڑزمین مختص کی جائے،5 لاکھ روپے دیں گے تو وہ بھی ضلع کے انچارج وزیرکی حیثیت سے اپنی طرف سے مزید5 لاکھ روپے فراہم کریں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande