جنوبی کوریا کے سرمایہ کاروں کو جہاز سازی کے لئے آندھرا پردیش میں مینوفیکچرنگ انڈسٹری قائم کرنے کی دعوت
حیدرآباد ،11 جولائی (ہ س)۔ جنوبی کوریا کے سرمایہ کاری دورے پرگئے آندھراپردیش کے تعلیم،انفارمیشن ٹیکنالوجی اورالیکٹرانکس کے وزیرنارالوکیش نےوہاں کے اعلیٰ افسران کے ساتھ آندھراپردیش کے سمندری اورجہازسازی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع پرتبادلہ خیال
لوکیش نے جہاز سازی کی شاخ کواے پی میں مینوفیکچرنگ انڈسٹری قائم کرنے دعوت


حیدرآباد ،11 جولائی (ہ س)۔ جنوبی کوریا کے سرمایہ کاری دورے پرگئے آندھراپردیش کے تعلیم،انفارمیشن ٹیکنالوجی اورالیکٹرانکس کے وزیرنارالوکیش نےوہاں کے اعلیٰ افسران کے ساتھ آندھراپردیش کے سمندری اورجہازسازی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع پرتبادلہ خیال کیا۔وزیرکے دفترکی جانب سے جاری پریس ریلیزمیں کہاگیا ہے کہ لوکیش نے سیول میں‘ایچ ڈی کوریاجہازسازی اورآف شورانجینئرنگ’ (ایچ ڈی کے اوایس ای) کے عالمی تجارتی ڈائریکٹر کوون ینگہون اورٹیم لیڈرہونگ سنجون کے ساتھ میٹنگ کی۔

اس دوران انہوں نے عالمی معیارکی جہازسازی اورسمندری انجینئرنگ کی سہولیات قائم کرنے کےلیے آندھراپردیش کے منفردفوائدکے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ریاست کی تقریباً 1000 کلومیٹرلمبی ساحلی پٹی، ہندوستان کے مشرقی ساحل پراسٹریٹجک پوزیشن، موجودہ وقت میں فعال اورمستقبل میں بنائی جانے والی گہرے پانی کی بندرگاہوں، عالمی معیارکے ٹرانسپورٹ اوراسٹوریج سسٹم کے بنیادی ڈھانچے،مسابقتی صنعتی ایکوسسٹم اورسرمایہ کاروں کے لیے سازگارپالیسیوں پرروشنی ڈالی۔انہوں نے حکومت کے ‘کاروبارکرنے کی رفتارکےاصول کے بارے میں بھی بتایا۔لوکیش نے کیا موٹرز،اس کے سپلائرایکوسسٹم اورایل جی الیکٹرانکس جیسی کوریائی کمپنیوں کے کامیاب تجربات کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہاکہ آندھرا پردیش نے ریکارڈ وقت میں بڑے صنعتی پروجیکٹوں کوپوراکرنے کی اپنی صلاحیت کومسلسل ثابت کیاہے۔

انہوں نے بڑی سرمایہ کاری کے لیے حال ہی میں آندھرا پردیش کاانتخاب کرنے والی کمپنیوں کے بارے میں بتایا اور گوگل ڈیٹاسنٹر،آرسیلرمتل انٹیگریٹڈ اسٹیل پلانٹ اورلڑاکا طیارہ مینوفیکچرنگ پروجیکٹ کاذکربھی کیا۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان میں آنے والی کل سرمایہ کاری کاتقریباً25 فیصد آندھرا پردیش کے پاس آیا ہے اور اس سے یہ ریاست ملک کے اہم سرمایہ کاری کے مراکزمیں سے ایک بن گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande