
اداکار شریس تلپڑے اور اداکارہ کاجل اگروال کی آنے والی فلم ’دی انڈیاا سٹوری‘ کا دمدار ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔ اس سال اپریل میں اعلان کی گئی اس فلم کی ہدایت کاری چیٹن ڈی کے نے کی ہے، جبکہ کہانی اور پروڈیوس ساگر بی شندے کر رہے ہیں۔ یہ فلم اشیائے خوردونوش میں بڑھتی ہوئی ملاوٹ اور کیمیکلز کے غلط استعمال جیسے سنگین مسائل کو حل کرتی ہے۔
ٹیزر اس بات پر روشنی ڈالتا ہے کہ کس طرح روزمرہ کے کھانے میں استعمال ہونے والے کیڑے مار ادویات اور کیمیکلز لوگوں کی صحت کے لیے سلو پوائزن ثابت ہو رہے ہیں۔ اس میں کھانے میں ملاوٹ کی وجہ سے لوگوں کے بیمار ہونے اوراسپتال میں داخل ہونے کے مناظر بھی دکھائے گئے ہیں، جو دیکھنے والوں کو حیران کر دیتے ہیں۔ اس ٹیزر میں معاشرے میں بڑھتی ہوئی لاپرواہی، احتساب کے فقدان اور فوڈ سیفٹی کے نظام میں اصلاحات کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔
پروڈیوسروں کا دعویٰ ہے کہ یہ فلم فوڈ انڈسٹری کے ان پہلوو¿ں کو اجاگر کرے گی جو عام لوگوں کی صحت پر براہ راست اثر انداز ہوتے ہیں۔ سماجی پیغام سے بھرپور، دی انڈیا اسٹوری 24 جولائی کو ہندی، تامل اور تیلگو میں سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ ٹیزر کو شائقین کی جانب سے مثبت ردعمل مل رہا ہے، اور فلم کے لیے امیدیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی