سومی علی نے 'کالا ہرن' کے بنانے والوں کی حمایت کی
فلمساز امت جانی کی آنے والی فلم ’کالاہرن‘ کو لے کر تنازعہ بدستور بڑھتا جا رہا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ یہ فلم کالے ہرن کے شکار کے بدنام زمانہ معاملہ سے متاثر ہے جس میں اداکار سلمان خان شامل ہیں۔ سلمان خان کی قانونی ٹیم نے حال ہی میں فلم سازوں کو ایک نوٹ
کالا


فلمساز امت جانی کی آنے والی فلم ’کالاہرن‘ کو لے کر تنازعہ بدستور بڑھتا جا رہا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ یہ فلم کالے ہرن کے شکار کے بدنام زمانہ معاملہ سے متاثر ہے جس میں اداکار سلمان خان شامل ہیں۔ سلمان خان کی قانونی ٹیم نے حال ہی میں فلم سازوں کو ایک نوٹس جاری کیا تھا، جس میں پروڈکشن روکنے اور فلم سے متعلق مواد کو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

اسی دوران امت جانی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ ویڈیو میں وہ سلمان خان کی قانونی ٹیم کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس کو پھاڑتے ہوئے نظر آئے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ دباو¿ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن وہ کسی بھی صورت میں فلم کی پروڈکشن نہیں روکیں گے۔ پروڈیوسر نے کہا کہ ان کی فلم کا سلمان خان کے معاملہ سے براہ راست کوئی تعلق نہیں ہے۔

تنازع کے درمیان سلمان خان کی سابق گرل فرینڈ اور اداکارہ سومی علی نے امت جانی کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی فلمساز کو کسی بھی موضوع پر فلم بنانے کا حق ہے۔ سومی نے یہ بھی کہا کہ صرف قصوروار لوگ ہی سچائی سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں اور دھمکیوں کا سہارا لیتے ہیں۔ ان کے اس بیان نے ایک نیا تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔

ادھر سلمان خان کی قانونی ٹیم نے فلمسازوں سے تحریری معافی مانگنے اور فلم سے متعلق تشہیری مواد ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ٹیم نے خبردار کیا ہے کہ ایسا نہ کرنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ تاہم، پروڈیوسر اپنے دعوے پر قائم ہیں اور فلم پروڈکشن کو جاری رکھنے پر اصرار کررہے ہیں۔ نتیجتاً، آنے والے دنوں میں ’کالاہرن‘ کے گرد تنازع اور قانونی کشمکش بڑھ سکتی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande