عامر خان نے تیسری شادی کو لیکر خاموشی توڑ ی
بالی ووڈ اداکار عامر خان نے اپنی گرل فرینڈ گوری سپریٹ سے شادی کی باضابطہ تصدیق کردی ہے۔ ان کے تعلقات کی افواہیں کافی عرصے سے گردش کر رہی تھیں لیکن اب اداکار نے خود اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ وہ 5 جولائی کو گوری کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ رہے ہ
شادی


بالی ووڈ اداکار عامر خان نے اپنی گرل فرینڈ گوری سپریٹ سے شادی کی باضابطہ تصدیق کردی ہے۔ ان کے تعلقات کی افواہیں کافی عرصے سے گردش کر رہی تھیں لیکن اب اداکار نے خود اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ وہ 5 جولائی کو گوری کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ رہے ہیں۔ یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب عامر خان نے کہا تھا کہ اس وقت شادی ان کی ترجیح نہیں ہے۔ عامر اور گوری مبینہ طور پر ایک سال سے ایک ساتھ رہ رہے ہیں۔

ایک گفتگو کے دوران عامر خان کا کہنا تھا کہ شادی کی خبریں بالکل سچ ہیں اور دونوں نے اپنے تعلقات کو اگلی سطح پر لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اداکار کے مطابق وہ اور گوری اپنے رشتے کو لے کر بہت سنجیدہ ہیں اور محسوس کرتے ہیں کہ شادی اب ان کے رشتے کی فطری ترقی ہے۔ عامر نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے دل میں گوری کو پہلے ہی اپنا جیون ساتھی تسلیم کرچکے ہیں اور ان کا رشتہ بہت مضبوط ہے۔

رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریب نجی نوعیت کی ہوگی جس میں صرف خاندان کے افراد اور قریبی دوست ہی شرکت کریں گے۔ جس کا انعقاد عامر خان کی رہائش گاہ پر ہونے کا امکان ہے۔

غور طلب ہے کہ یہ عامر خان کی تیسری شادی ہوگی۔ ان کی پہلی شادی رینا دتہ سے اور دوسری شادی فلمساز کرن راو¿ سے ہوئی۔ اداکار کی زندگی کے اس نئے باب کو لے کر مداح پرجوش ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande