
نئی دہلی، 3 جون (ہ س)۔
وزارت تجارت امریکی تجارتی ایکٹ کی دفعہ 301 کی تحقیقات اور ہندوستان اور امریکہ کے درمیان عبوری تجارتی معاہدے کے حوالے سے یہاں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں ممکنہ اضافی محصولات کو روکنے اور مسابقتی ممالک پر ترجیحی مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
بدھ کو جاری کردہ ایک بیان میں، تجارت اور صنعت کی وزارت نے کہا کہ بھارت بندھوا مزدوری سے متعلق معاملات پر جاری سیکشن 301 کی کارروائی کے حوالے سے امریکہ کے ساتھ بات چیت میں مصروف ہے، جب کہ دونوں ممالک ایک مجوزہ دو طرفہ عبوری تجارتی معاہدے پر بھی بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔
وزارت کا یہ بیان تب آیا ہے جب ریاستہائے متحدہ کے تجارتی نمائندے کے دفتر (یو ایس ٹی آر) کی جانب سے54معیشتوں، جن میں بھارت بھی شامل ہے ، ان سے ہونے والی درآمدات پر اضافی ٹیریف عائد کرنے کی تجویز پیش کی ہے ۔یہ تجویز ان تحقیقات کے تحت آیا ہے جن میں یہ دیکھا جا رہا ہے کہ کیا ان ممالک نے بندھوا مزدوری سے بنے سامان پر روک لگائی ہے اور اسے موثر طریقے سے نافذ کیا ہے۔
امریکی تجارتی نمائندے کے دفتر (یو ایس ٹی آر) نے 11-12 مارچ 2026 کو بندھوا مزدوری اورضرورت سے زیادہ صنعتی صلاحیت سے متعلق مسائل پر تقریباً 60 ممالک کے خلاف سیکشن 301 کی تحقیقات شروع کیں ۔ یو ایس ٹی آر نے 2 جون کو بندھوا مزدوری سے متعلق تحقیقات کے نتائج جاری کرتے ہوئے60ممالک سے در آمد پر اضافی فیس لگانے پر تجویز رکھی ہے۔
وزارت کے مطابق اس تجویز میں کینیڈا، ایکواڈور، یورپی یونین، انڈونیشیا، میکسیکو اور پاکستان سے درآمدات پر 10 فیصد ڈیوٹی اور بھارت اور چین سمیت 54 دیگر معیشتوں پر 12.5 فیصد ڈیوٹی شامل ہے۔ پاکستان اور انڈونیشیا بھارت کے تجارتی حریف ہیں۔ یہ اقدامات فی الحال تجویز کے مرحلے میں ہیں اور ان کو حتمی شکل نہیں دی گئی ہے۔
وزارت تجارت نے کہا، ہندوستان دفعہ 301 کی کارروائی کے سلسلے میں امریکہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ بھارت 2 فروری 2026 کو اعلان کردہ فریم ورک معاہدے اور 7 فروری 2026 کو جاری کردہ مشترکہ بیان کے مطابق معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے امریکہ کے ساتھ بھی بات چیت کر رہا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ سیکشن 232 (سیکٹرل) ٹیرف کے تحت آنے والی مصنوعات اور بعض دیگر اشیاء کو ان مجوزہ محصولات سے خارج کر دیا گیا ہے۔ ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی مصنوعات کے لیے ایک خصوصی طریقہ کار تجویز کیا گیا ہے، جس کے تحت منتخب ممالک سے درآمدات کی ایک خاص مقدار کو کم ٹیرف کی شرح پر امریکہ میں داخلے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ