دہلی میں غمگین ماحول میں منایا گیا محرم، راجدھانی بھر میں تعزیوں اور ماتمی جلوس نکالے گئے
نئی دہلی، 26 جون (ہ س)۔ محرم (یوم عاشورہ) جمعہ کو دارالحکومت دہلی میں مذہبی عقیدت اور غمگین ماحول کے درمیان منایا گیا۔ پرانی دہلی سمیت دارالحکومت کے مختلف مسلم اکثریتی علاقوں میں صبح سے ہی تعزیوں اور ماتمی جلوسوں کا اہتمام کیا گیا۔ سخت حفاظتی انتظا
دہلی میں سوگوار ماحول میں منایا گیا محرم، راجدھانی بھر میں تعزیوں اور ماتمی جلوس نکالے گئے


نئی دہلی، 26 جون (ہ س)۔ محرم (یوم عاشورہ) جمعہ کو دارالحکومت دہلی میں مذہبی عقیدت اور غمگین ماحول کے درمیان منایا گیا۔ پرانی دہلی سمیت دارالحکومت کے مختلف مسلم اکثریتی علاقوں میں صبح سے ہی تعزیوں اور ماتمی جلوسوں کا اہتمام کیا گیا۔ سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان حضرت امام حسینؓ کی شہادت کی یاد میں جلوسوں میں عزاداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پرانی دہلی کے مختلف محلوں سے نکلنے والے تعزیوں کے جلوس مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے تاریخی جامع مسجد پہنچے جہاں لوگوں کی بڑی تعداد نے نماز جمعہ ادا کی۔ اس کے بعد یہ جلوس چاوڑی بازار، حوض قاضی، اجمیری گیٹ، پہاڑ گنج، نئی دہلی ریلوے اسٹیشن، کناٹ پلیس، پارلیمنٹ اسٹریٹ، ریل بھون، تعمیر بھون اور موتی باغ سے ہوتا ہوا صفدرجنگ میں واقع کربلا جور باغ میں اختتام پذیر ہوا۔

دارالحکومت کا قدیم ترین تعزیہ جلوس حضرت نظام الدین درگاہ سے شروع ہوا۔ روایت کی پیروی کرتے ہوئے اس سال بھی شہنشاہ تیمور لنگ سے منسلک لکڑی کا تاریخی تعزیہ جلوس عقیدت و احترام کے ساتھ نکالا گیا جو مختلف راستوں سے ہوتا ہوا کربلا جور باغ پر اختتام پذیر ہوا۔ مشرقی دہلی کے کئی علاقوں بشمول شاستری پارک، سیلم پور، جعفرآباد، مصطفی آباد، کراول نگر، ویلکم، شاہدرہ، نند نگری اور سندر نگری ، لکشمی نگر، جھیل، کھوریجی، شکر پور، ترلوک پوری، میور وہار، کلیان پوری، سرائے کالے خاں، اوکھلا، جامعہ نگر، بٹلہ ہاو¿س، تغلق آباد، گووند پوری، سنگم وہار، ہمدرد، تگڑی،مدن گیر،ڈاکٹر امبیڈکر نگر، حوض رانی، اور مہرولی میں بھی بڑی تعداد میں لوگوں نے محرم کے جلوسوں میں حصہ لیا۔

شیعہ برادری نے درگاہ شاہ مردان اور درگاہ پنجہ شریف کشمیری گیٹ پر مجالس کا اہتمام کیا۔ اس دوران حضرت امام حسین اور شہدائے کربلا کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے سوگ منایا گیا۔محرم کے موقع پر باہری دہلی کے مسلم اکثریتی دیہاتوں اور محلوں میں بھی تعزیہ کے جلوس نکالے گئے۔ عقیدت مندوں میں شربت، ٹھنڈا پانی، پھل اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کرنے کے لیے مختلف مقامات پر انتظامات کیے گئے تھے۔ محرم الحرام کی تقریبات دن بھر مذہبی عقیدت، نظم و ضبط اور پرامن ماحول میں منعقد ہوئیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande