تارا تلہ گودام حادثہ : مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 16 ہوئی، ملبے میں پھنسے لوگوں کی تلاش جاری
تارا تلہ گودام حادثہ : مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 16 ہوئی، ملبے میں پھنسے لوگوں کی تلاش جاری کولکاتا، 27 جون (ہ س)۔ مغربی بنگال کے کولکاتا کے تاراتلہ علاقے میں زیرِ تعمیر گودام گرنے کے واقعے میں مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 16 ہو گئی ہے۔ بچاو ٹیمیں لگاتار
تاراتلا گودام حادثہ


تارا تلہ گودام حادثہ : مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 16 ہوئی، ملبے میں پھنسے لوگوں کی تلاش جاری

کولکاتا، 27 جون (ہ س)۔ مغربی بنگال کے کولکاتا کے تاراتلہ علاقے میں زیرِ تعمیر گودام گرنے کے واقعے میں مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 16 ہو گئی ہے۔ بچاو ٹیمیں لگاتار ملبے میں پھنسے لوگوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔ وہیں، 17 زخمی مزدور سرکاری ایس ایس کے ایم اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ شبھیندو ادھیکاری نے جمعہ کی شام بتایا تھا کہ اس معاملے کی جانچ کولکاتا پولیس کی کرائم برانچ کر رہی ہے اور پولیس کمشنر اجے نند خود اس کی نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں جانچ کی باقاعدہ معلومات دی جا رہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ جس شخص کے خلاف ابتدائی الزامات لگائے گئے تھے، اسے بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اب تک اس معاملے میں 6 لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سابقہ حکومت کے دور اقتدار میں بدعنوانی کی وجہ سے اس تعمیر کو منظوری ملی تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس وقت کے میئر فرہاد حکیم نے تعمیراتی منصوبے پر دستخط کیے تھے۔

پولیس نے اس معاملے میں بھارتیہ نیائے سنہتا کی دفعہ 105، 110 اور 5(3) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ ان دفعات میں غیر ارادتاً قتل، اقدامِ غیر ارادتاً قتل اور اجتماعی مجرمانہ ذمہ داری سے متعلق دفعات شامل ہیں۔ ملبے میں پھنسے لوگوں کی تلاش کے لیے گراونڈ پینیٹریٹنگ راڈار (جی پی آر)، کھوجی کتوں اور بھاری مشینوں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ بچاو مہم میں کولکاتا پولیس کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ یونٹ، فائر بریگیڈ اور ایمرجنسی سروسز، کولکاتا میونسپل کارپوریشن، سول ڈیفنس، نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف)، اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) اور فوج کے جوان لگاتار مہم چلا رہے ہیں۔

سینئر پولیس افسران کے مطابق، بچاو مہم اس لیے جاری ہے کیونکہ حادثے کے وقت جائے وقوع پر موجود مزدوروں کی حقیقی تعداد کا کوئی سرکاری ریکارڈ دستیاب نہیں ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مہلوکین میں تین نابالغ مزدور بھی شامل ہیں، جو تعمیراتی کام میں لگے ہوئے تھے۔ قابلِ ذکر ہے کہ بدھ کے روز زیرِ تعمیر گودام کی لوہے کی بیم اور دھات کی چادریں تازہ کنکریٹ کا بوجھ برداشت نہ کر سکیں، جس کی وجہ سے پوری عمارت بھر بھرا کر گر گئی اور کئی مزدور ملبے کے نیچے دب گئے۔ گزشتہ چار دنوں سے لگاتار بچاو مہم جاری ہے، پھر بھی سبھی کو نکالا نہیں جا سکا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande