فوج نے پونچھ میں ایل او سی پر ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا
فوج نے پونچھ میں ایل او سی پر ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا جموں، 27 جون (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر مبینہ دراندازی کی کوشش کے دوران بھارتی فوج نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق گرفتار شخص
LoC


فوج نے پونچھ میں ایل او سی پر ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا

جموں، 27 جون (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر مبینہ دراندازی کی کوشش کے دوران بھارتی فوج نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق گرفتار شخص کی ابتدائی شناخت 26 سالہ محمد سجاد ولد محمد رفیق کے طور پر ہوئی ہے، جو مقبوضہ کشمیر کے ضلع عباس پور کے گاؤں پولاس کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص کو پونچھ سیکٹر کے گلپور علاقے میں مبینہ طور پر دراندازی کی کوشش کرتے ہوئے حراست میں لیا گیا۔ بعد ازاں اسے قریبی فوجی کیمپ منتقل کر دیا گیا، جہاں بھارتی فوج اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کی مشترکہ ٹیمیں اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہیں۔ حکام کی جانب سے واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں، جبکہ تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande