رکن اسمبلی سجاد شاہین نے بانہال سائن بورڈ کا افتتاح کیا
رکن اسمبلی سجاد شاہین نے بانہال سائن بورڈ کا افتتاح کیا جموں، 25 جون (ہ س)۔ ضلع رامبن کے بانہال کو نئی شناخت دینے اور سیاحت کو فروغ دینے کی غرض سے بدھ کے روز رکن اسمبلی بانہال سجاد شاہین نے جموں سرینگر قومی شاہراہ قریب پہاڑی ڈھلوان پر نصب کیے گئے
Banihal


رکن اسمبلی سجاد شاہین نے بانہال سائن بورڈ کا افتتاح کیا

جموں، 25 جون (ہ س)۔ ضلع رامبن کے بانہال کو نئی شناخت دینے اور سیاحت کو فروغ دینے کی غرض سے بدھ کے روز رکن اسمبلی بانہال سجاد شاہین نے جموں سرینگر قومی شاہراہ قریب پہاڑی ڈھلوان پر نصب کیے گئے بانہال سائن بورڈ کا افتتاح کیا۔ ہالی ووڈ کے مشہور سائن بورڈ سے متاثر ہو کر تعمیر کیے گئے اس منصوبے کے تحت بڑے سفید حروف پر مشتمل یہ ڈھانچہ پہاڑی پر نصب کیا گیا ہے، جو جموں-سری نگر قومی شاہراہ سے گزرنے والے مسافروں کے لیے ایک نمایاں علامت بن گیا ہے۔

سجاد شاہین نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد بانہال-گول خطے کی خوبصورتی میں اضافہ کرنا اور سیاحتی امکانات کو مزید اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کی تفصیلی منصوبہ بندی، ڈیزائننگ اور تعمیر کے بعد اسے عملی شکل دی گئی۔ حکام کے مطابق تقریباً سو فٹ لمبا اور 20 فٹ بلند یہ سائن بورڈ مضبوط اسٹیل سے تیار کیا گیا ہے اور اسے رات کے وقت نمایاں رکھنے کے لیے خودکار روشنی کے نظام سے بھی آراستہ کیا گیا ہے۔

مقامی باشندوں اور مسافروں نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا ہے۔ سرسبز پہاڑی پس منظر میں نمایاں سفید حروف پر مشتمل یہ سائن بورڈ قومی شاہراہ پر ایک نئی بصری کشش کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ اس سے بانیہال کی منفرد شناخت مزید مستحکم ہوگی۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande