کشتواڑ کے اٹھولی میں فوج نے پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا
جموں, 25 جون (ہ س)۔ ضلع کشتواڑ کے پاڈر سب ڈویژن کے اٹھولی علاقے میں پولیس اور فوجی اہلکاروں کے درمیان مبینہ تصادم کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس کے سلسلے میں ایک کمانڈنگ آفیسر اور ایک میجر سمیت 40 فوجی اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کیے جانے کی اطلاعا
کشتواڑ کے اٹھولی میں فوج نے پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا


جموں, 25 جون (ہ س)۔ ضلع کشتواڑ کے پاڈر سب ڈویژن کے اٹھولی علاقے میں پولیس اور فوجی اہلکاروں کے درمیان مبینہ تصادم کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس کے سلسلے میں ایک کمانڈنگ آفیسر اور ایک میجر سمیت 40 فوجی اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس نے ٹریفک قوانین کی مبینہ خلاف ورزی پر فوج کے ایک افسر کی گاڑی ضبط کر لی۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کارروائی کے بعد راشٹریہ رائفلز کے اہلکار پولیس اسٹیشن اٹھولی پہنچے جہاں پولیس اہلکاروں کے ساتھ جھڑپ ہوئی۔

اطلاعات کے مطابق جھڑپ کے دوران پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او سمیت متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے، جبکہ ایس ایچ او کی وردی پھاڑے جانے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد متعلقہ فوجی اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تاہم اس واقعے کے حوالے سے فوج کا باضابطہ مؤقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔ حکام کی جانب سے بھی واقعے کی تفصیلات اور تحقیقات کے نتائج کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande